🗓️
سچ خبریں: مغرب اور امریکہ کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ہم دوطرفہ تجارتی اور علاقائی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران مخالف پابندیوں نے پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف علی خان درانی نے اسلام آباد میں خطے میں امن و سلامتی اور اس سے آگے پاکستان کا کردار کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کے مرکزی مقرر کی حیثیت سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہندوستان کے ساتھ ہمارے کشیدہ اور افغانستان مسائل زدہ تعلقات کے مقابلے میں تسلی بخش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا روشن افق
اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز کے زیر اہتمام اور یونائیٹڈ اسٹیٹس پیس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ‘خطے میں امن اور سلامتی اور اس سے آگے: پاکستان کا کردار’ کل پاکستان کے دارالحکومت میں شروع ہوئی۔
اسلام آباد میں ہونے والے اس دو روزہ بین الاقوامی ایونٹ میں سب سے اہم شرکاء میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سابق نائب وزیر برائے تعلیم و تحقیق اور بین الاقوامی تعلقات کی فیکلٹی کے پروفیسر سمیت مختلف ممالک کے ماہرین، سفارت کار، خارجہ پالیسی کے عہدیدار شامل ہیں۔
انہوں نے چین کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ اسلام آباد کے دوطرفہ تعلقات انتہائی سازگار اور کسی بھی قسم کے مسائل سے دور ہیں لیکن ایران کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے اس کے ہمسایہ ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: گذشتہ ایک سال میں ایران اور پاکستان کے تعلقات پر ایک نظر
اس پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں پاکستان کے خلاف بالواسطہ پابندیوں کے مترادف ہیں کیونکہ یکطرفہ پابندیوں کے باوجود ہم اپنے پڑوسی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے قابل نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
پی ایس ۸۸ ملیر میں خالی ہوئی نشست پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا آغاز
🗓️ 16 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88
فروری
ہزاروں صیہونیوں کا کنیسٹ کے سامنے دھرنا؛اہم مطالبہ کیا ہے؟
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے پیر کی شام زبردست
اپریل
صیہونی حکومت کب تک سعودی کا دروازہ کھٹکھٹائے گی؟
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی سیکورٹی حلقوں کا خیال ہے کہ خطے میں فوجی برتری
اگست
بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا نوٹس لے لیا
🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
نومبر
بی بی سی کو جھٹکا
🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جولائی
سعودی نظام اسرائیلی حکومت کی خدمت کرتا ہے: انصار اللہ
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا
جون
توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی: عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
🗓️ 5 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو توشہ
جنوری
غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار پاکستانی بلیک لسٹ کردیئے گئے
🗓️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر
اپریل