?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ایران اسرائیل جنگ بند ہوگئی، ایران نے پہلی مرتبہ جس انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، ایرانی قوم نے بڑی جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، جھکے نہیں اور نہ دباؤ قبول کیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیرخزانہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد کہ انہوں نے بجٹ پر بہت اچھا کام کیا۔
وزیراعظم نے کابینہ ارکان اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے اسی تندہی سے کام کریں تاکہ یہ بجٹ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچے اور ہم یکم جولائی سے معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں میں جت جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ اسرائیل، ایران کی جنگ بند ہوگئی ہے، اس حوالے سے چند حقائق پیش کرنا چاہتا ہوں، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایران نے پاکستان کا، اس کی سیاسی و عسکری قیادت، سیاسی جماعتوں اور عوام کا جس کھلے انداز میں کھلے انداز میں شکریہ ادا کیا، اس کی عصر حاضر میں کوئی نذیر نہیں ملتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایران نے نام لے کر صدر آصف زرداری، میرا، فیلڈ مارشل عاصم منیر، سیاسی جماعتوں اور عوام کا نام لے کر شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ظہرانے پر ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں بہت متاثر ہوا، صدر ٹرمپ نے آج بھی کھلے لفظوں کہا وہ فیلڈ مارشل سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ استنبول میں فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان (جنگ رکوانے کیلئے) کیا کیا کاوشیں کررہا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ایرانی صدر نے مجھے اور اسحٰق ڈار سے کہا کہ حملہ ہم نے نہیں ایران نے کیا ہے، ہم اپنا دفاع کررہے ہیں، اسرائیل حملہ بند کرے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے جنگ بند کرائی، اللہ کا شکر ہے کہ جنگ بند ہوگئی کیونکہ اس کا پورے خطے ہی نہیں بلکہ دنیا کو بھی بے پناہ نقصان ہونا تھا۔
وزیراعظم نے ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، جھکے نہیں، نہ دباؤ قبول کیا اور جنگ باوقار طریقے سے ختم کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے قطر پر حملے کے خلاف بھی بھرپور مذمتی بیان جاری کیا، قطر ہمارا برادر ملک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میری سعودی ولی عہد سے بھی بات ہوئی، سعودی عرب نے بھی جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا اور جونہی اسرائیل نے حملہ کیا تو سعودی عرب نے بھرپور مذمتی بیان جاری کیا اور ولی عہد نے ایران کے صدر سے بھی بات کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ کل سے محرم کے ماہ مقدس کا آغاز ہوجائے گا، اس میں ناصرف وفاق بلکہ چاروں صوبوں کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے بھرپور کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ مہینہ جس میں کربلا میں نواسہ رسولﷺ کو شہید کیا گیا، اس حوالے سے منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں قیام امن اور بھائی چارے کا بھرپور مظاہرہ ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں محرم کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کرلیا ہے، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک
اکتوبر
نوازشریف اور محمود اچکزئی کے رابطے کا علم نہیں۔ رانا ثناءاللہ
?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور
جنوری
وزیرِاعظم کے دورہ بیجنگ میں اہم پیشرفت، چینی کمپنیوں سے 10 معاہدے طے پاگئے
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ میں اہم
ستمبر
یمن کے خلاف امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی کیوں ٹوٹ گیا؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: جبکہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں 20 سے زائد ممالک
دسمبر
یوکرین کی جنگ اور اسرائیلی جرائم
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: ایک رپورٹ میں انٹرسیپٹ ویب سائٹ نے یوکرین کی جنگ
اگست
مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا:برطانوی میئر
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے شہر اولڈہم کے کشمیری نژاد مئر ڈاکٹر زاہد چوہان
جون
وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر چین روانہ
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس
اگست
سرحدوں پر ڈیوٹی کرنے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔عمران خان
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر
جولائی