?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ ہفتے منی بجٹ لانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتے منی بجٹ لائیں گے ئی ایم ایف نے 700 ارب روپے ٹیکسیشن کی بات کی تھی میں نے ساڑھے300 ارب پر منوایا عالمی منڈی میں قيمت کم ہونے پر پیٹرول لیوی بڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے، چارج سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منی بجٹ میں 350 ارب نیا ٹیکس نہیں ہے بلکہ یہ وہ ٹیکسز ہیں جس پر لوگوں نے کسی نہ کسی طریقے سے استثنیٰ لیا ہوا تھا، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات کریں۔ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تازہ معاہدہ پہلے سے مختلف ہے، گذشتہ معاہدہ میں ایسی شرائط پر دستخط کئے گئے تھے جو میرے خیال سے زیادہ سخت تھیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے ٹیکسیشن کی بات کی تھی میں نے ساڑھے300 ارب پر منوایا۔ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ سیلز ٹیکس کے ریٹس کو یونیفارم کرکے 17 فیصد کردیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جس سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگا۔ شوکت ترین نے کہا کہ ہمارا انکم ٹیکس 32 فیصد تک بڑھ گیا ہے، لوگ اراضی رکھ لیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے اسلئے اب لوگوں کےاثاثوں کاجائزہ لے کر ٹیکس عائد کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کاکہنا تھاکہ بجلی کی قیمت 4روپےبڑھادی جائے تاہم بجلی کی قیمت میں ایک روپے68 پیسےاضافہ کررہے۔ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوبتا دیا ہے کہ گورنرکی تعیناتی کابینہ کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عالمی منڈی میں قيمت کم ہونے پر پیٹرول لیوی بڑھائیں گے جبکہ لگژری آئٹم پراضافی ڈيوٹی عائد کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نماز جماعت پڑھنے پر مقدمہ درج
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ایک گھر میں
اگست
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ
تل ابیب کے حالات کشیدہ!
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں سلامتی کی کشیدہ صورت
جنوری
اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں
ستمبر
افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے طالبان حکومت اور تاجکستان کے
اکتوبر
الحشد الشعبی پر امریکی حملے کے پس پردہ مقاصد
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک سابق ممبر نے عراق شام کی سرحد
جولائی
امیر قطر: اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: قطر کے امیر نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور
اکتوبر
کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی کے ڈائریکٹر کا بیان
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایران
اکتوبر