?️
اسلام آباد(سچ خبریں) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہو گیا یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لٹر پٹرول پر 4 روپے پٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھناہوں گی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پٹرول مہنگا ہونے کے باوجود نایاب رہا جس کی وجہ پٹرولیم ڈیلرز کی منافع میں اضافے کی ہڑتال تھی۔حکومت نے پچھلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی نظر آ رہا ہے۔
یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لٹر پٹرول پر 4 روپے پٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اثر ہوں گی۔مشیر خزانہ شوکت عزیز نے 22 نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات طے پا گئے ہیں۔پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے۔شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے موقف پر کھڑے رہے۔
پٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنے کا کہا تھا وہ تو ہم نہیں کر سکیں گے۔پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک لے کر جانی ہے۔بس اب دیکھنا ہے کہ یکم دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کتنا ہوتا ہے۔
دوسری جانب ق پٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے پریشانی کا شکار شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
حکومت کیساتھ معاملات طےپانے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے فوری بعد ملک بھر کے پٹرول پمپس کھلنا شروع ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی
مارچ
مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن
ستمبر
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
دسمبر
صیہونیوں کی الجزیرہ چینل کی نشریات روکنے کی کوشش،وجہ؟
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کی نشریات روکنے کی قابضین کی
فروری
روسی تیل پر سال کے آخر تک پابندی عاید
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کے
مئی
اگر ایک کو رہنا ہے تو وہ نہیں رہیں گے
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں سے
مارچ
صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب
مارچ
2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے
فروری