اگلے مہینےسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے پیٹرول ساڑھے6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔۔اس وقت ایک لیٹر پٹرول پر لیوی ایک روپے  62 پیسے ہے۔

جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر لیوی پانچ روپے 14 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔یہاں واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا تھا کہ آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔اسلام آباد میں سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اوگرا کو قرار دیدیا۔

کمیٹی چیئرمین اور دیگر ارکان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کم قیمت پر منگوا کر مہنگی فروخت ہو رہی ہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے تو اس کی قیمت کیوں بڑھائی گئی، ملک میں بائیس دن کی پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے تو مہینے میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھیں، پوری قوم رل گئی، ملک میں احتجاج ہو رہا ہے۔

حکومت اور عوام رل گے اور کمپنیاں کھلے عام لوٹ رہی ہیں، جب قیمت گرتی ہے تو کمپنیاں پیٹرول بحران کھڑا کر دیتی ہیں، اوگرا مافیاز کا سہولت کار بنا بیٹھا ہے۔چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت پاکستان کے پاس تیل کا کوئی ذخیرہ نہیں، یہ او ایم سیز کا ہے، مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کمی کا امکان نہیں، آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی، مارچ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی، بندرگاہ پر ڈیزل 109 روپے فی لیٹر پڑتا ہے، فی لیٹر ڈیزل پر دیگر اخراجات اور ٹیکسز 25 روپے ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے چیرمین اوگرا کی بریفنگ مسترد کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں کمپنیوں کا مارجن اور پیٹرول ڈیزل پر فی لیٹر اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ جب کھپت زیادہ ہے تو پیٹرولیم مصنوعات پر مارجن کم کریں، پیسوں کو کوئی نہیں پوچھتا مارجن روپوں میں لیا جاتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کشمیر میں سب کھ ٹھیک ہے تو انٹرنیٹ پر پابندی کیوں؟:بھارتی ریاستی وزیر کا سوال

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست بنگلور کے ریاستی وزیر پریانک کھڑگے  نے بی جے

انتخابات کو آئینی مدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور

برصغیر کی ترقی؛ پاکستان سفارتی وفد بیرون ملک بھیج رہا ہے

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے

نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات محض افواہ، اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، اسحقٰ ڈار

?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی

برازیلی صدر صیہونی بربریت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم

اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی برقرار،کاٹز کی جانب سے دا سلوا کی توہین ناقابل قبول ہے:برازیل

?️ 27 اگست 2025اسرائیل اور برازیل کے درمیان کشیدگی برقرار،کاٹز کی جانب سے دا سلوا

صہیونی  یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط

?️ 11 ستمبر 2025صہیونی  یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط یمن کی

حماس نے چھ ماہ قبل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، ٹرمپ دو ریاستی حل کے حامی ہیں

?️ 15 اکتوبر 2025حماس نے چھ ماہ قبل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے