?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اگر یہ سوچتے ہیں بچوں کو اغواء کرکے ہمیں پریشرائز کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل میرے بڑے بیٹے کو 8 روزہ ریمانڈ پر بیجھا گیا اور اس کے بعدمیرے چھوٹے بیٹے کو اغواء کر لیا گیا اور آج اس کا 5 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا ہے، شیر شاہ اور شاہریز کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ عمران خان کے بھانجے ہیں، اگر یہ سوچتے ہیں کہ بچوں کو اغواء کرکے یہ عمران خان یا ہمیں پریشرائز کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم پریشرائز نہیں ہوں گے۔
علیمہ خان کہتی ہیں کہ مجھے کسی نے کہا ہے کہ اب یہ آپ کو گرفتار کریں گے تو میرے تو پہلے ہی گرفاتی کے وارنٹ جاری ہوچکے ہوئے ہیں، اگر یہ مجھے گرفتار کرتے ہیں تو دراصل یہ خود کو پریشرائز کرلیں گے، آگے ہی ان کے درمیان دراڑیں پڑ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا بھی جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے ملزم کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جب کہ اس سے ایک روز پہلے ان کے بھائی شاہ ریز کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس پر عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
دوسری طرف علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر ردعمل میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں پولیس نے انہیں دیر سے گرفتار کیا مگر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُن کے کیسز جعلی تھے، دونوں 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجود تھے، پولیس کو شواہد اکٹھے کرتے کرتے اتنی دیر لگ گئی اگر کوئی شواہد نہیں ہوں گے تو انہیں ریلیف مل جائے گا۔


مشہور خبریں۔
توہین الیکشن کمیشن: ’10 نومبر کے بعد چارج شیٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا
اکتوبر
سعودی ولی عہد ذہنی عارضے میں مبتلا : سعودی لیکس
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لیکس کا کہنا کہ جلد کی یہ حالت پریشانی
فروری
تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین کی سربراہی مولانا فضل الرحمان
نومبر
بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی
جون
واشنگٹن میں صیہونی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:واشنگٹن ڈی سی میں موزه یہود کے باہر فائرنگ سے
مئی
برطانوی وزیر اعظم کا اپنی سیاسی بقا کے لیے جھوٹ اور توہین کا سہارا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس
فروری
کسی بھی قسم کا تجاور برداشت نہیں کیا جائے گا:پاکستانی آرمی چیف
?️ 22 اکتوبر 2025کسی بھی قسم کا تجاور برداشت نہیں کیا جائے گا:پاکستانی آرمی چیف
اکتوبر
صحافیوں کے تل ابیب جانے پر اہل مغرب کا غصہ
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: آٹھ مغربی صحافیوں کا ایک گروپ اس ہفتے اسرائیلی وزیر
نومبر