?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل میں حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا،3دہشتگرد گرفتار،دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ اور بارود کے علاوہ اڈیالہ جیل کا نقشہ اور آئی ای ڈی بھی برآمد کر لئے، تینوں کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام بنادیاگیاہے۔دہشتگردوں کے پاس ہینڈگرنیڈ سمیت جدید قسم کے خودہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں دہشت گردوں سے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔
دہشتگردوں کی گرفتار کے بعداڈیالہ جیل کے اطراف میں سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات میں سزا ہونے کے بعد قید ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی بھی اس وقت اڈیالہ جیل کے قیدی ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں اس وقت گنجائش سے دوگنا زائد قیدی موجود ہیں۔دریں اثناءکراچی میں کیماڑی کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی جانب سے انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ملزم جمیل اور امیر حاتم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملزم امیرحاتم کالعدم تنظیم کے دہشتگرد محمد نعیم عرف خاکسار کا بھائی ہے۔سرچ آپریشن کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کا استعمال کیا گیا، جبکہ آپریشن میں 30مشتبہ افراد کی تلاش ایپ کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں انتخابی جائزوں میں ہیرس کو برتری حاصل
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن آخر کار اپنی بڑھاپے اور آئندہ انتخابات
جولائی
تین یورپی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں وسیع مظاہرے
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ہفتہ کے روز تین یورپی ممالک کے مختلف شہروں میں
ستمبر
پاکستانی فوج کے ترجمان: اسلام آباد ایران کی پرامن سفارت کاری
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران
مئی
اشرف غنی اگر وزیر اعظم کی بات مان لیتے تو آج حالات ایسے نہ ہوتے
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ
اگست
الاقصیٰ طوفان اور اسرائیل کا نظریہ مکڑیوں کے گھر سے زیادہ کمزور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: تاریخی الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پورا ایک سال گزر چکا ہے،
اکتوبر
خشک سالی کا خدشہ: لاہور ہائیکورٹ کی کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت
?️ 28 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے خشک سالی کی صورتحال کے خدشے
مارچ
افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کی قیمت
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش اور ان کے علمبرداروں نے 2001 سے
اکتوبر
سندھ میں رات 8 بجے کے بعد ہو گا سخت کرفیو
?️ 24 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ
مئی