?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے صرف سیاست کر رہی ہے ، ڈھائی برس میں اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی، سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔ہماری حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023ء تک پورے نہیں ہوں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا ہے، سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت عوام سے کیئے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن ٹولہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ اپوزیشن ٹولے کے جھانسوں سے بہت دور جا چکے ہیں، معیشت سے مایوسی کے چھٹتے بادل اپوزیشن کی مایوسی اور بے بسی بڑھا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاشبہ حکومتی فیصلوں اور پالیسیز پر تعمیری تنقید اپوزیشن کا حق ہے، تاہم موجودہ اپوزیشن ذہنی پستی کی نئی حدوں کو چھوتی نظر آ رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ معاشی و سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابیاں اپوزیشن کے منہ پر زناٹے دار طمانچے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراقی عدالت کا سابق وزیر تیل کے بارے میں کیا فیصلہ ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:بغداد کے الکرخ عدالت نے آج مصطفیٰ الکاظمی کے دور میں
اگست
ہم امریکہ سے کبھی آمنے سامنے بات نہیں کریں گے
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے آج صبح سویرے امریکہ
نومبر
جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن؛ بھارت کی فوجی برتری یا پاکستان کی جوہری ڈیٹرنس؟
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور
اپریل
اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف کے غزہ کے منصوبے کا انکشاف
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ اور
جولائی
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ
جون
روس کا بین الاقوامی حقوق کا دفاع ماسکو پر مغربی دباؤ کی وجہ ہے : بشار الاسد
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کی شام روسی
جنوری
اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قراردے دیا
?️ 12 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو
دسمبر
2024 میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925 دہشتگرد ہلاک، سینکڑوں گرفتار
?️ 29 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) رواں برس سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925
دسمبر