?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن شارٹ مارچ یا لانگ مارچ کرے حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ان شاء اللہ عوام آئندہ بھی تحریک انصاف کو حکومت میں لائیں گے اوراصلاحات اورترقی کاسفر مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر نے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابی نظام میں شفافیت لانے کیلئے ہر ممکن پیشرفت کرے گی ،سینیٹ انتخابات میں جو حقائق سامنے آئے ہیں اس سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف سچ ثابت ہواہے ،اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئے غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ بیٹھے ،احساس پروگرام کے تحت منصوبے فلاحی ریاست کی جانب عملی قدم ہیں ۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست اورذاتی مفادات سے بالا تر ہو کرمیں نہ مانوں کی رٹ کو چھوڑے اور انتخابی نظام سمیت جن قوانین میں سقم موجود ہیں ان میں اصلاحات کیلئے غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ بیٹھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابی نظام میں شفافیت لاناچاہتی ہے تاکہ کسی کوبھی نتائج پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے اور پاکستان استحکام کے ساتھ آگے بڑھے ۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف اپنے سیاسی مفادات عزیز ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کے پیدا کئے گئے بیگاڑ درست کرنے کے لئے اپنی سیاست کی پرواہ کئے بغیر کئی غیرمقبول فیصلے بھی کئے ہیں۔ اپوزیشن شارٹ مارچ یا لانگ مارچ کرے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ان شا ءاللہ عوام آئندہ بھی تحریک انصاف کو حکومت میں لائیں گے اوراصلاحات اورترقی کاسفر مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا اور ملکی ترقی دیکھنے کو ملے گی۔


مشہور خبریں۔
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
حکومت کا پنجاب میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کافیصلہ
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے
مارچ
نہ امن نہ جنگ کی صورتحال قابل قبول نہیں:یمن
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ
اکتوبر
شام میں امریکی افواج کے سب سے بڑے اڈے میں خوفناک دھماکے
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور شہر میں واقع العمر آئل فیلڈ
ستمبر
نئے قدس آپریشن نے اسرائیلی سیکورٹی اداروں کی ناکامی کا انکشاف کیا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:عربی زبان کے ایک میڈیا نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس
فروری
ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
?️ 27 جنوری 2021ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
جنوری
امریکہ کی روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںمغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ بدھ کو روس کے
اپریل
کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس، وزیراعظم کا گندم خریداری کا ہدف فوری بڑھانے کا حکم
?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سامنے
اپریل