?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس دوسرے روز جاری ہے، انتظامیہ کے روکنے کے باوجود اپوزیشن کے رہنما ہوٹل میں داخل ہوگئے، ہوٹل کے باہر پولس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کو پولیس نے ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شکوہ کیا کہ وزیراطلاعات نے ٹی وی پرکہا تھا کہ کانفرنس کی اجازت ہے، کوئی رکاوٹ نہیں ہے، لیکن پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، حکومت کو آپس کا ہی نہیں پتا کہ کیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان یہ سب کچھ کر رہے تھے، اس وقت موجودہ حکمرانوں کی کیا رائے تھی، آج کیا رائے ہے؟ آج وہ خود حکمران بن کر بیٹھے ہیں تو یہ اس ملک کی بدنصیبی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی اور وہ ایک پیج پر نہیں ہیں، فارم 47 کی حکومت نے ملک میں آئین اور قانون کا مذاق بنا دیا ہے، اس دوران عمر ایوب، محمود خان اچکزئی، حامد رضا بھی ہوٹل کے باہر پہنچ گئے۔
مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا ہے کہ چند افراد کے اکٹھ کو قومی کانفرنس کا نام دینےکی ناکام کوشش کی گئی، چند لوگ محض سیاسی تماشہ لگانا چاہتے ہیں۔
اپوزیشن کی قومی کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ نہ نو من تیل تھا نہ رادھا ناچی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہزاروں کا مجمع تھا تو ویڈیوز کہاں ہیں؟، حقیقت یہ ہے کہ چند افراد ایک آڈیٹوریم میں جمع ہوئے ہیں، حکومت آئین اور جمہوریت کے مطابق کام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے گزشتہ روز حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ہوٹل انتظامیہ پر 2 روزہ کانفرنس کے دوسرے دن کی اجازت منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، تاہم فیصلہ کیا گیا کہ یہ کانفرنس ضرور ہوگی۔
اپوزیشن کی 2 روزہ کانفرنس بدھ 26 فروری 2025 کو اسلام آباد کے لیجنڈ ہوٹل میں شروع ہوئی، جہاں جماعتوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ کانفرنس ملکی مسائل، قانون کی حکمرانی اور آئین کے حوالے سے ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایک حکومت آج وجود میں ہے، جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، جو ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے، یہ کانفرنس بند کمرے میں تھی، یہ کوئی سڑک پر نہیں ہے، یا ہزاروں لوگوں کی شرکت نہیں تھی، چند سو افراد ایک آڈیٹوریم میں تھے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت یہ بھی برداشت نہ کرسکی، اور پہلے دن کی کانفرنس ختم ہونے کے بعد ہمیں ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں پر انٹیلی جنس کے لوگ تھے یا انتظامیہ کے لوگ تھے، انہوں نے آ کر ہوٹل والوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر آپ نے کانفرنس کی تو کروڑوں کا جرمانہ بھی ہوگا اور آپ کو بند بھی کر دیں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین چوتھا متنازعہ کیس
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد امریکہ روسیوں کا
مارچ
پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے نیا شیڈول جاری کر دیا
?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور
جنوری
فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان اور ’پے پال‘ کے درمیان معاہدہ
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ملک میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومتِ
جنوری
15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی: واٹس ایپ انتظامیہ
?️ 8 مئی 2021نیو یارک ( سچ خبریں) دنیا کی مشہور معروف میسجنگ اور ڈیٹا
مئی
فلسطین کی عالمی برادری سے مسجد اقصیٰ میں کھدائی روکنے کی درخواست
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: فلسطین کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا،
جولائی
نئے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف میں مقابلہ
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف
اپریل
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، قمر زمان کائرہ
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے
مئی
2024؛ اقوام متحدہ کے لیے شرمناک سال
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ 2024 میں متعدد قراردادوں کے باوجود، غزہ اور لبنان
جنوری