?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ دستور بھی مکمل بند ہے۔ تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی ہسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا، ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس کی سفارش کی روشنی میں ہسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے مظاہرین کو کھانے، پانی اور ادویات تک رسائی روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مظاہرین کی بنیادی سہولیات تک رسائی پر پابندی غیر انسانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک کی قیادت اپنے مطالبات پر پوری ثابت قدمی کے ساتھ قائم ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ظلم، محاصروں اور جبر کے ہتھکنڈے کبھی بھی تحریکیں دبانے میں کامیاب نہیں ہوئے، ایسے اقدامات صرف ظلم کے ریکارڈ میں اضافہ کرتے ہیں اور حق کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتے۔
قائد حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی ادویات تک رسائی روکنے کو تحریک نے سنگین اور قابلِ مذمت عمل قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی سیاسی اختلاف کو انسانی ہمدردی اور طبی ضرورتوں پر فوقیت دینا ظلم کی بدترین شکل ہے۔
ترجمان نے اعلان کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان ظلم، جبر اور محاصرے کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور یہ جدوجہد آئین، قانون اور عوامی حقِ نمائندگی کے تحفظ کیلئے جاری رہے گی، جسے کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن اور ٹرمپ کی فروری کے آخر میں ریاض میں ملاقات کا امکان
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے
فروری
بھارت، افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے: وزیر خارجہ
?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جولائی
یو ائے ای حکام کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے حکام اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت
جون
چین کی تائیوانی علیحدگی پسندوں کی غیر ملکی طاقتوں سے وابستگی پر تنقید
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: چین کی تائیوان امور کی دفتر کی ترجمان چن بین ہوا
دسمبر
علیمہ خان کا 8 فروری کے احتجاج میں عدم شرکت کا اعتراف
?️ 11 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) علیمہ خان نے 8 فروری کے احتجاج میں عدم
فروری
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
یمن کا صیہونیوں کو الٹی ہجرت پر مجبور کرنے کا اعلان
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:انصاراللہ کے رہنما کا کہنا ہے کہ یمنی حملے اسرائیل
مئی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی مذمت
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات
مئی