?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اپوزیش کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کیلیے اپنی سیاست کو چمکانے اور کرسی کو بچانے کے لئے پاکستان کے خلاف نعرے نہ لگائیں آپ کی سیاست ختم ہو جائیگی لیکن پاکستان قائم رہیگا۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پریس کانفرنس میں عوام کی دل آزاری ہوئی اپنی سیاست چمکانے کیلیے پی ڈی ایم نے اداروں کو نشانہ بنایا، خدا کیلیے اپنی سیاست بچانے کیلیے پاکستان کیخلاف نعرے نہ لگائیں آپ کی سیاست ختم ہو جائیگی لیکن پاکستان قائم رہیگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کامیابی وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کی کامیابی ہے،اپوزیشن کا آج بھی شور اور واویلا اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا میڈیا سے ہمدردانہ گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسی سرکس کو انٹر ٹینمنٹ پر منتقل کردیں، پی ڈی ایم نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنایا، جو دوائی لینے ملک سے بھاگ گئے انہیں اس ملک کے عوام سے کوئی سروکار نہیں،اس کو بلاؤ جو دوائی لینے گیا تھا، عدالتی سزا یافتہ مجرم ڈھٹائی سے اداروں پر الزام تراشی کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت بن چکی ہے، نواز شریف باہر بیٹھ کر الطاف حسین بن بیٹھے ہی اور ہار چوری کرنے والا متفقہ امیدوار کیسے بن گیا۔
مشہور خبریں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ناکام بنگلہ دیشی دورہ
?️ 30 مارچ 2021(سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بہت ہی خوشی اور کافی ساری
مارچ
پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن
اکتوبر
ایران میں صدارتی انتخابات کے لیئے ووٹنگ کا آغاز، بھاری تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالنا شروع کردیا
?️ 18 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا
جون
شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان
اگست
خطرے کی کوئی بات نہیں، کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی: شیخ رشید
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ کے باہر
نومبر
پاک فوج کے کمانڈر کا پہلا مشن
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے باخبر ذرائع نے ملکی فوج کے نئے کمانڈر کی
دسمبر
صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی
جولائی
مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد
?️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد کا کہنا ہے
فروری