اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ مستعفی ہو گئے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔

بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ نے استعفیٰ میں کہا کہ وہ بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔

شہزاد عطا الہیٰ گذشتہ 3ماہ سے بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان کام کر رہے تھے، مختلف ایشوز پر حکومت اور شہزاد عطا الہیٰ کا اختلاف بھی پایا جاتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کو یہ اعتراض تھا کہ ٹھوس وجوہات کی بنا پر الیکشن آگے نہیں بڑھائے گئے۔

سپریم کورٹ میں اس معاملے کا دفاع کرنا مشکل ہوگا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر پولنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ 3 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کی تجویز دی تھی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ قبل ازیں 3 مارچ کو ہی الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تاریخ تجویز کی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے تحریر کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے مورخہ 30 اپریل سے 7 مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

بشریٰ انصاری فون پر والدہ سے اپنی بہن سنبل بن کر کیوں بات کرتی ہیں؟

?️ 17 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے

کیا مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی پھانسی کو قانونی حیثیت دی جائے گی؟

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  محسن فیضی: گزشتہ ایک سال کے دوران فلسطینیوں کی شہادتوں

کراچی کے علاقے شیر شاہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی

?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے

جنوبی کوریا میں خوفناک دھماکہ/ 35 افراد ہلاک اور زخمی

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:      جنوبی کوریا میں ہائی وے پر بس اور

نیلم منیر کو گھر کے کونسے کام پسند نہیں ہیں؟

?️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف ادکارہ

مایا علی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

?️ 4 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت

ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں اقتصادی بحران جاری ہے، اور ملک میں 1

مصری ذرایع: امریکی نمائندوں کا خیال ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں ہے

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ایک سینیئر مصری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے