آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عثمان بزدار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک پیش ہوئے۔

جج شیخ سجاد احمد نے عثمان بزادر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ ضمانت ہومیوپیتھک طریقے سے چلانی ہے۔

عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ ہم نے سوال نامے کا جواب تیار کرلیا ہے جو آج نیب آفس میں جمع ہوگا۔

جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزادر صاحب عدالت کو عدالت سمجھیں، میں اس معاملے پر بڑا سخت ہوں، فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور اگر آپ کا حق بنتا ہوا تو آپ کو ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرٹ پر پورا نہیں اترتے تو ضمانت نہیں ملے گی، اگر عثمان بزدار نے اپنے آفس کو صاف شفاف طریقے استعمال کیا ہے تو ٹھیک ہے، اگر اس میں کوئی غلط یا غیر قانونی کام ہوا تو نیب تفتیشی رپورٹ میں ضرور لکھے۔

اس موقع پر جج نے ہدایت کی کہ تفتیشی صاحب آپ نے ان کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا ہے اور سماعت تین مئی تک ملتوی کردی۔

درخواست میں عثمان بزدار نے موقف اپنایا ہے کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہا اور کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ اور ان کے رشتے داروں کے اثاثوں بالخصوص پرتعیش لگژری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں جہاں یہ الزامات عائد کیے گئے تھے کہ عثمان بزدار جب وزیر اعلیٰ تھے تو ان کے اور ان کے رشتے داروں کے اثاثوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

چینی مشن ’چینگ ای 6‘ کامیابی سے چاند پر اتر گیا

🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: چین کا چینگ ای 6 قمری مشن نمونے جمع کرنے

دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے

🗓️ 1 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

🗓️ 11 اکتوبر 2021میرپور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے

احسن اقبال نے پیپلز پارٹی پر لگائے الزام

🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر کو لے کر پی ڈٰی ایم شدید

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

🗓️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے

‘صرف بیٹے کیلئے دوسری شادی کرنا ظلم ہے’، سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف

🗓️ 28 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سونیا حسین نے پی ٹی آئی کے رکن

صیہونی حکومت کا 4 جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:   صیہونی اخبار Haaretz کی ویب سائٹ نے بدھ کے روز

نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی جیت کا کارڈ

🗓️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے