?️
راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی میں چین کے تعاون کو بھی سراہا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک میں پیشرفت، علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر تازہ پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔آرمی چیف نے کورونا کے خلاف کوششوں میں چین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کے تعاون کو بھی سراہا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چینی سفیر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، چینی سفیر نے افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب آرمی چیف سے ایوان صنعت و تجارت کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں کمرشل اور صنعتی ترقی میں ایوان صنعت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اقتصادی ماحول سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملکی اقتصادی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے، پاک فوج تاجر برادری کی مکمل حمایت کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں کا کہنا تھا بہتر ماحول سے ملکی اقتصادی صورت حال بہتر ہوئی، تاجروں نے پاک فوج کی محفوظ ماحول کے لیے قربانیوں کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک
مارچ
سعودی عرب کا منسوغ نہیں ہوا:بائیڈن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور
جون
نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ شکست کا ذمہ دار پہلے ہی منتخب کر لیا
?️ 6 ستمبر 2025نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ شکست کا ذمہ دار پہلے ہی
ستمبر
حکومتی شٹ ڈاؤن میں 4000 سے زائد وفاقی ملازمین فارغ
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، جنہوں نے حکومتی بندش کے دوران وفاقی
اکتوبر
غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے خبردار کیا
?️ 24 جولائی 2025غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے
جولائی
کراچی چیمبر نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن قرار دے دیا
?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی
جولائی
کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
?️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے
اپریل
اسرائیلی وزیر دفاع: اسرائیل ایران کے خلاف موثر ڈیٹرنٹ پالیسی کی قیادت کرنے کی کوشش کر رہا ہے
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان
جولائی