🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گےاور ملکی ، سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی، سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ کابینہ سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات میں سے ایک کے علاوہ تمام مسائل حل طلب ہیں، مذاکرات کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کروں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا، ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کرسکتے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرانس کےمعاملےمیں ہماری مجبوریاں ہیں،ایک سفارت خانہ بندکرنےکامطلب تمام سفارتخانےبندکرنا ہے، کالعدم ٹی ایل پی نے آج سڑکیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا، امید ہے وہ اپنا وعدہ وفا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے عمران خان نے تحریک انصاف کو متحرک کر دیا
🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
ستمبر
جنوب یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکہ
🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: جنوب یمنی کے شہر عدن میں آج اتوار کو ایک
مئی
داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ
🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا
اگست
روپے کی قدر میں مزید بہتری
🗓️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں
ستمبر
شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز
دسمبر
وزیراعظم کا شہریوں کو جھانسہ دیکر باہر بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
🗓️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو
دسمبر
پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں انتظامی، قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف
🗓️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز
ستمبر
سعودی اتحاد جنگ بندی پر عمل کرنے کے بجائے وقت ضائع کر رہا ہے:صنعاء
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
جولائی