آئی ایم ایف سے جلد معاہدے کی توقع: روپے کی قدر میں بہتری کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز کے ساتھ ہی ایس ای-100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا جب کہ ماہرین اس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ جلد معاہدہ ہونے کی توقع قرار دے رہے ہیں۔

کے ایس ای-100 انڈیکس بینچ مارک دوپہر ایک بجے تک 412.36 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے کے ساتھ 41,749. پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ہیڈ آف ایکویٹی انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز رضا جعفری نے کہا کہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مرکزی بینک کے انتہائی کم زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔

انہوں نے تبصرہ کیا کہ اس قرض رول اوور کے باعث آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ ہموار ہونی چاہیے اور اس کے نتائج کے اثرات مارکیٹ میں نظر آ رہے ہیں۔

عارف حبیب کارپوریشن کے ڈائریکٹر احسن مہانتی نے کے ایس ای-100 انڈیکس بینچ مارک – میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی توقع کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 3 روپے 46 پیسے کے اضافے کو قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور چینی بینک کی جانب سے قرض رول اوور کے بعد ممکنہ قرض ادائیگیوں کی تنظیم نو کی توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے، اس کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 3 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، جو ایک ماہ کے درآمدی بل کو بھی پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

ایسی صورت حال میں، ملک کو فوری طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جاری ہوں گے بلکہ دوست ممالک اور دیگر کثیر الجہتی قرض دہندگان کی جانب سے فنڈز کی بھی آمد ہوگی۔

حکومت آئندہ چار ماہ کے لیے محصولات اور اخراجات کے اعدادوشمار کو حتمی شکل دینے کے لیے آج آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کرنے والی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے

دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں : پاکستانی سفیر

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اس ملک

ٹرمپ 100 روز میں امریکہ کے بدترین صدر قرار

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:تازہ امریکی سروے رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی

یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا

 اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر حماس کا ردعمل

?️ 4 ستمبر 2025 اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر حماس کا ردعمل

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور

?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم

’یومِ تقدیس قرآن‘ پر وزیراعظم کی قوم سے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے قرآن پاک

الیکشن کمیشن کا اپریل 2023 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

?️ 1 دسمبر 2022پنجاب:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے