?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے ہر صاحبِ اختیار مجھ سمیت جس نے بھی حلف اٹھایا اس پر آئین کی پاسداری لازم ہے،اگر حلف پر پوری طرح عمل نہیں کریں گے تو مسائل بڑھتے جائیں گے۔اگر ہم جھوٹ بولنا چھوڑ دیں تو دوسرے برے کام بھی ہم سے چھوٹ جائیں گے۔
اسلام آباد میں ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام ’’بنیادی حقوق اور آئین‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی اسکول میں آئین پاکستان پڑھایا جاتا ہے، جبکہ امریکا کے اسکولوں میں آئین سکھایا جاتا تھا تاکہ کم عمر سے ہی طلبا کو آئین کا معلوم ہو۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اسلام نے مزدوروں کے تحفظ پر خصوصی زور دیا ہے،مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے قبل اس کو اس کا معاوضہ دیا جائے،جبکہ بدگمانی سے بھی بچنا چاہیے اور ایک دوسرے سے حسد اور بغض نہیں کرنا چاہیے۔
قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ دفعہ 24 کے مطابق کسی کو زبردستی اس کے مال سے محروم نہیں کیا جائے گا، دفعہ 26،27،28 امتیازی سلوک کے مختلف پہلوؤں کی ممانعت کرتی اور تحفظ دیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں ایک بری بات ہےکہ ہم صفائی کرنے والوں کواچھی نظر سے نہیں دیکھتے،دریائےسندھ دیکھا جائے تو اس میں کوڑا کرکٹ نظر آئے گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اسلامی نظام آ چکا ہے اب صرف اس پر عمل کرنے کی دیر ہے، آئین کو زندہ اورآئین پر عمل کرانا ہمارے فرائض میں شامل ہے کیونکہ معاشرہ ہر طرح زندہ رہ سکتا لیکن عدل کے بغیر نہیں زندہ رہ سکتا ۔قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ اگر ہم جھوٹ بولنا چھوڑ دیں تو دیگر برے کام بھی ہم سے چھوٹ جائیں گے، مرد سے اس کی آمدن نہیں پوچھی جا سکتی، مجھ سےپوچھ سکتے ہیں کیونکہ میں پبلک آفس ہولڈر ہوں۔
فائز عیسیٰ نے کہا کہ اسلام کا نظام برابری کا ہے جس میں تمام انسان برابر ہیں، سوال پوچھتا ہوں کہ پاکستان میں سو فیصد لیٹریسی ریٹ کیوں نہیں ہے؟میں مغرب کی مثال نہیں دیتا مگر سری لنکا میں بھی تو لٹریسی ریٹ سو فیصد ہے۔اس تقریب کے موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے شیلڈ بھی دی گئی ۔
مشہور خبریں۔
آرمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سندھ بار کونسل
?️ 7 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ بار کونسل نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ
ستمبر
ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر
2023 میں ہندوستان آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا: اقوام متحدہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے
اپریل
عرب ممالک کا شنگھائی تنظیم میں شمولیت کا رجحان
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:بعض بین الاقوامی ماہرین نے اعلان کیا کہ کثیر قطبی نظام
اپریل
اسماعیل ہنیہ کے قاتل کے بارے میں ایکسیوس کا دعویٰ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے
اگست
لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم
?️ 18 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
قدرتی آفات اور دیگر مسائل کی وجہ سے گلگت بلتستان کی سیاحت میں 90 فیصد کمی
?️ 31 اگست 2025گلگت: (سچ خبریں) غیر معمولی ماحولیاتی آفات اور دیگر عوامل کے باعث
اگست
ہالینڈی محقق کی 3 دن پہلے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی!
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ایک محقق نے ترکی اور شام میں آنے والے
فروری