آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: احسن اقبال

?️

لاہور(سچ خبریں)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی بحران کا سلسلہ چل رہا ہے۔ عمران خان کہتے تھے کہ میں دعا کرتا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، 3 وکٹوں کی بات کرتے کرتے پینترا بدل کر سازش کی بات کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کا ٹولہ بچکانہ حرکتیں کررہا ہے، انہوں نے پاکستان کو پوری دنیا کے سامنے تماشا بنایا ہو ا ہے 4 سال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بیٹھے رہنے والا شخص اپنے ملک کے خلاف کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نشہ آور ڈرائیور کی طرح عمران خان اپنی سیاست کی گاڑی آئین، قومی ادارے اور کلیدی مفادات سے ٹکراتے ہیں اور کبھی خارجہ پالیسی اور داخلی سلامتی کو نشانے پر لیتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے 2 بار واضح کردیا کہ پاکستانی سفیر کے مراسلے میں کسی بیرونی سازش کا ذکر نہیں ہے، ٹاپ انٹیلی جنس ایجنسیز اور قومی اداروں کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد اسے دفن ہوجانا چاہیے تھا لیکن عمران خان صرف اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے مسلسل پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان نے اگر خودمختار اور مضبوط ملک بننا ہے تو اس کی پہلی شرط مضبوط معیشت ہے، یہ تب ہی ہوگا جب پاکستان دنیا کی معیشت کے ساتھ جڑے گا، پاکستان دنیا سے کٹ کر مضبوط معیشت نہیں بن سکتا، ہمیں بیرونی سرمایہ کاری چاہیے، ہمیں اپنی مصنوعات کے لیے بین الاقوامی منڈیاں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو کیوبا اور شمالی کوریا نہیں بنانا، ہم نے پاکستان کو ملائیشیا، ترکی اور چین بنانا ہے، پاکستان کی معیشت کے لیے 4 مضبوط خارجی ستون ہیں جن کے ذریعے پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کر سکتا ہے، پہلا ستون چین ہے جس کے تعاون کے بغیر ہم تیز رفتار ترقی نہیں کرسکتے، چین نے سی پیک کا منصوبہ دیا جسے عمران خان نے تار تار کرکے رکھ دیا اور تعلقات میں سرد مہری پیدا کردی۔

احسن اقبال نے کہا کہ دوسرا ستون یورپی یونین ہے جس نے ہمیں جی ایس پی پلس دے رکھا ہے لیکن نبی اکرم ﷺ کی گستاخی پر فرانسیسی سفیر کو نکلانے پر ملکی مفادات کی دہائیاں دینے والے عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطر یورپی یونین سے تعلقات کو بھی چھکا لگا دیا، جلسوں میں ان کو للکارنا شروع کردیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ خارجی معاشی میدان میں ہمارا تیسرا ستون امریکا ہے جو ہماری مصنوعات اور درآمداد کی بہت بڑی منڈی ہے، امریکا کو چین سرد جنگ کے موقع پر بھی ناراض نہیں کرتا، دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک نے امریکا کی یونیورسٹیوں سے اپنی افرادی قوت تیار کی جس نے واپس آکر اس ملک کو کھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چوتھا ستون ہمارے برادر خیلجی ممالک ہیں جن کا تعاون ہمیں ہمیشہ حاصل رہا ہے، عمران نیازی نے خلیجی ممالک سے بھی ہمارے تعلقات کا ستیاناس کردیا، انہوں نے بھائی سمجھ کر آپ کو اپنا تحفہ دیا اور آپ نے وہ مارکیٹ میں بیچ دیا، عمران نیازی صاحب کہتے ہیں میرا تحفہ میری مرضی، عمران صاحب وہ تحفے پاکستان کی مملکت کے سربراہ کو ملے تھے جو 22 کروڑ لوگوں کی امانت ہے، ایسے تحفے لوگ نسل در نسل سنبھال کر رکھتے ہیں، آپ نے اس کو بھی بازاری بنادیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے ہر معاشی مفاد کو زد ماری ہے، یہ کسی ملک دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں کہ پاکستان کو ہر اس طاقت سے لڑادو جو پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے اور پاکستان کو مزید تنہا کردو۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو آپ نے ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کرائی اور اسے گلیمرائز کیا کہ یہ بڑا بہادر آدمی ہے اس نے آئین توڑا ہے، وہ ہیرو نہیں ہیں پاکستان کے آئین کہ مجرم ہیں اور ان کے خلاف ان شا اللہ آئین شکنی پر کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں کہتے ہیں کہ رات 12 بجے کیوں عدالت لگی، اگر آپ آئین توڑتے اور عدالت رات 12 بجے نہ لگتی تو عدالت آئین شکنی کرتی، سپریم کورٹ نے اپنی ذمہ داری ادا کردی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے تو آپ کو الیکشن کمیشن سے خوف آرہا ہے کیونکہ آپ کے دل میں چور ہے، آپ نے ملک دشمن ذرائع سے فنڈنگ اکھٹی کی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان کی یہ حکمت عملی ہے کہ جس ادارے سے ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہو اس کومتنازع بنادو اور اس پر اپنے ٹرولز چھوڑ دو، پاکستان کے ادارے ان کے ٹرولز سے نہیں ڈرتے، پاکستان کے آئین کو جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسلام آباد آنے سے کوئی خطر نہیں ہے، عمران نیازی کو 2 ہی کام آتے ہیں، چندہ مانگنا اور سڑکیں ناپنا، ہم نے 2 ہزار کلومیٹر کی سڑکیں بنادی ہیں، بڑی خوشی ہوگی کہ عمران خان پاکستان کی سڑکیں ناپیں اور جلسے کریں، پہلے بھی یہی کام کرتے تھے ابھی بھی یہی کریں۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کا جدہ کے رہائشیوں سے بدلہ

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی میگزین نے سعودی عرب کے جدہ شہر کے محلوں

سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب

?️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک

غزہ میں نسل کشی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا انتباہ

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے

جنرل عاصم منیر کا بیان کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس

?️ 2 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ

?️ 29 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے

آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز

?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا

ٹرمپ اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کو نہیں جانتے: بولٹن

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اس ملک کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے