?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا، شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں، پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے، ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصاد ی شرح نموحکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پیش گوئی
جولائی
جنگی حالات میں لوٹ مار؛ صیہونی معاشرے کا نیا بحران بے نقاب
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں کے دوران اسرائیل میں تباہ شدہ گھروں
جولائی
امریکی وزیر جنگ کا ایران بحری ناکہ بندی پر کانگریس نے اڑایا مذاق
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی کانگریس کے اجلاس میں پینٹاگوں کے سربراہ پیٹ ہیگستھ
اپریل
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی مذمت
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس بات
مئی
ایران کے خلاف وسیع جنگ کے لیے ہمارے پاس کافی میزائل نہیں؛ امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف
جولائی
پاکستان کی خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی
مارچ
پلوسی کا دورۂ تائیوان اتنا متنازعہ کیوں؟
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کا موضوع
اگست
کیا قطبی دنیا صرف مغرب کو فائدہ دیتی ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے اس بات
جون