?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی اور اس وقت ملک میں 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابات قریب آنے پر حلقے کے اعتبار سے موبائل فون پر ووٹرز کو حلقے کے اعتبار سے انتخابات سے متعلق سہولت فراہم کی جائے گی اس میں عارضی اور مستقل نمبر والوں کے پاس آپشنز ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے اور بہت سپورٹ ملے گی کیوں کہ عمران خان کو سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی حمایت حاصل ہے، ان ایک کروڑ ووٹرز میں عمران خان اور پی ٹی آئی جیسی مقبولیت کسی کے پاس نہیں ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات طے کرے گی۔ اپوزیشن سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خوش قسمی سے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی، فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو اس وقت احتجاج کا وقت تھا، اب اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی ہے، یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں، مہنگائی ملک لوٹنے والوں کے باعث ہے، انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 3 اجلاس کرچکی ہے اور کوئی نتیجہ نہین نکلا، گزشتہ دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ختم ہورہی ہے اور اب آئندہ دسمبر آگیا ہے۔ پوزیشن کے پشاور جلسے کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میں خود جا کر پشاور میں جلسہ کروں تو مجھے یقین ہے کہ اس سے بڑا جلسہ کروں گا،پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں، فضل الرحمان پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے اسپیکر: حالیہ فسادات تہران-اسلام آباد پارٹنرشپ کو مضبوط کرتے ہیں
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران
جون
اسرائیل کے بلیک اکتوبر پر الجزیرہ کی رپورٹ
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے تقریباً ایک سال
اکتوبر
کورونا: ملک بھر میں مزید 161 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ
مئی
اسرائیل کے خلاف یمنی آپریشنز رکیں گے نہیں : انصاراللہ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رکن محمد البخیتی نے واضح
مئی
اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر پر بھارتی قبضہ کی مذمت کی
?️ 17 فروری 2021واشنگٹن ﴿سچ خبریں﴾ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا
فروری
روس کیوں ٹرمپ کے لیے زیادہ اہم ہے؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن میگزین اشپیگل کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے
اپریل
یمن کے بدترین قحط سے بچنے کے لئے 4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور
مارچ
روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے دفتر نے جو بائیڈن کے
دسمبر