?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی خدمت کےسلسلے میں کامیاب جوان پروگرام شروع کیا آئندہ دو تین سال میں تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے، ملکی ترقی کےلئے سب کو ٹیکس دینا ہوگا ہمارے پاس تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب جوان کنوینشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا 60فیصد 30سال سے کم عمر ہے، نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے سے ملکی ترقی میں انکے کردار کو بڑھانا ہے ، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کرکے ملک ترقی کے منازل تیزی سے طے کرے گا۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی خدمت کےسلسلے میں کامیاب جوان پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو ہر سہولت کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے، کامیاب جوان پروگرام نوجوانون کی ترقی میں کلیدی کرداراداکررہاہے۔
پروگرام کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا کہ چھوٹے قرضوں کےحصول کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام کی بنیادرکھی گئی، ذاتی گھر کے حصول کیلئے27لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضےدیئےجارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کےتحت 8لاکھ سےزائددرخواستیں موصول ہوئیں، جس میں سے 2لاکھ سے زائد نوجوان کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے اہل قرارپائے۔
مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ایس ایم ای سیکٹرکومالی وسائل کی فراہمی میں بہتری ترجیح ہے، چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صعنت کی ترقی پر توجہ دےرہےہیں، آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ٹیکس کے حوالے سے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس گزار خود ریٹرن برھیں کوئی تنگ نہیں کرےگا،ملکی ترقی کےلئے سب کو ٹیکس دینا ہوگا،ہمارے پاس ٹیکس نہ دینےوالوں کا ڈیٹا آگیا ہے، فلاحی مملکت کا قیام اورملک کو شاندار مستقبل دینا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا آئندہ دو تین سال میں صرف دو ٹیکسز ہونگے۔۔ ایک انکم ٹیکس اور دوسرا کنزمپشن ٹیکس کے علاوہ تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے ، یہ غیر ضروری ٹیکسز ہونے ہی نہیں چاہئے۔ ٹیکس تو ہر ایک کو دینا ہی ہو گا ہمارے پاس تمام افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک کے کردستان خطہ کے مرکزی شہر
اپریل
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگلادیش کے یوم آزادی پر شیخ حسینہ کو مبارکباد
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پچاس سال قبل مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش بننے
مارچ
پناہ گزینوں کے معاملے پر فرانس اور برطانیہ کے درمیان لفظی جنگ
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے تارکین وطن کو
اکتوبر
امریکا، مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 12 اپریل 2021(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر کے حل میں اگر سب سے بڑی کوئی
اپریل
امریکہ اور اسرائیل کے لیے IRGC کے میزائل حملے کے اسٹریٹجک پیغامات
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے الگ الگ اعلانات میں عراق کے
جنوری
نائجر پر فوجی حملے کے امکان
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:ساحل عاجل کے صدر Alassane Ouattara نے کہا کہ ECOWAS نے
اگست
تاجر دوست اسکیم پر تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور تاجروں
ستمبر
پورے ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ؛ گرمی سے کیسے بچیں؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں
جولائی