انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گا۔ وزیر اعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گا۔

اسلام آباد میں انڈس اے آئی ویک 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، تقریب کے ساتھ ہی ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے منعقدہ انڈس اے آئی ویک 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، جن میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، ای لائبریریز کا قیام اور تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور کی اہم کامیابیاں ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سٹامپ پیپر کے اجرا سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا جبکہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنا کر شفافیت کو یقینی بنایا گیا، لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی اور ریونیو افسران کی بدعنوانی کا راستہ روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے محصولات کی وصولی میں شفافیت آئی جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بندرگاہوں پر جدید سکینرز اور آلات نصب کیے گئے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔

مزید برآں، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیہی علاقوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارتیں فراہم کیں جبکہ وفاق، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سکولوں میں اے آئی کا نصاب متعارف کرا دیا گیا ہے جو مستقبل کی معیشت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

حکومت پنجاب کی سیلاب متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل

?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلابی صورت حال

شامی باغیوں کی پیش قدمی: مزاحمتی اتحاد کے لیے نیا موقع

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی باغیوں نے حالیہ پیش قدمی میں حلب جیسے اسٹریٹجک

اسرائیل کی اگلی جنگ نیتن یاہو کے نام ہوگی:صہیونی میڈیا

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی پالیسی پر تنقید کرتے

19 مئی کو میر علی میں مبینہ ڈرون حملے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج ملوث نکلے

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

لکی مروت؛ شدت پسندوں کا حملہ، امن کمیٹی کا جوان جاں بحق

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت

حقیقی ترقی وہی ہے، جس سے غریب مستفید ہو۔ مریم نواز

?️ 28 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حقیقی

صیہونی ریاست میں سیاسی بحران عروج پر

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست میں سیاسی عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے، لیکوڈ

عام انتخابات میں خواتین کے 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کا کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا

?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں خواتین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے