🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے نام ایک پیغام میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔
قریشی نے مزید کہا: ایران اور پاکستان کی دونوں قوموں کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور جغرافیائی مشترکات کے تاریخی تعلقات ہیں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ باہمی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایران کے اسلامی انقلاب کی شاندار فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت
🗓️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجود صیہونی وزیر
اپریل
ثابت کرسکتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحٰق ڈار
🗓️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
دسمبر
غزہ پر تل ابیب کے حملوں میں 60 اسرائیلی قیدی ہلاک
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو
نومبر
صیہونیوں کی لبنانی زمین پر ناکامی
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا
اکتوبر
تم غنڈے اور بدمعاش ہو : چین کا امریکہ سےخطاب
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے
اگست
جہاد اسلامی اور حماس کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے حماس تحریک اور فلسطینی جہاد اسلامی سے
جنوری
متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے خلاف اہم اعلان کردیا
🗓️ 10 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
مئی
افغانستان میں امریکی سب سے بڑے فوجی اڈے سے انخلا کا آغاز
🗓️ 1 جون 2021سچ خبریں:ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بگرام اڈے کے سازوسامان
جون