🗓️
لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے حالات کو نازک قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کو مشورہ دے دیا ہے کہ موجودہ نازک حالات میں انتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔ اپوزیشن عناصر اپنے دور میں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں ہے ، نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے ، اپوزیشن عناصر اپنے دور میں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے ، اس لیے اپوزیشن کا احتجاج بے معنی حیثیت رکھتا ہے، ایسے عناصر صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور پہیہ جام ہڑتالوں کا اعلان کردیا ہے، صدر پی ڈی ایم اورسربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کے پہاڑ کے نیچے دب گئی ہے، مہنگائی کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور پہیہ جام ہڑتالوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج ہوں گے، کیوں کہ عوام مہنگائی کے پہاڑکے نیچے دب گئی ہے ، مہنگائی کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں نیب آرڈیننس کو مسترد کردیا گیا ہے، نیب کا ادارہ ہی آمریت کی باقیات میں سے ہے، نیب ہمیشہ اپوزیشن کیخلاف سیاسی انتقام کے طور پر استعمال ہوا، نیب سے شفاف احتساب کی کوئی توقع نہیں ہے ، حکومت کی طرف سے الیکٹرانک ووٹنگ کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، یہ آرٹی ایس کا دوسرا نام ہے، جو حکومت خود دھاندلی آئی ہو وہ اصلاحات کیا لائے گی؟ اس وقت پاکستان میں افغانستان کے ساتھ منسلک بارڈرز بند کردیے گئے ہیں اور سرحد پر عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں، بارڈرز کو فوری اوپن کیا جانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ عام انتخابات کا ہے، موجودہ حکومت کی زیرنگرانی بلدیاتی انتخابات کا کوئی جواز نہیں ہے ، پی ڈی ایم کی ریلیوں اور احتجاج کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا ، آج ملک میں مہنگائی کا ایک پہاڑ ہے اس پہاڑ کے نیچے ترپٹی قوم کی چیخوں کو برداشت نہیں کریں گے اس کیلئے حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کو خریدنے اور اس کا مالک بننے کے لیے پر عزم ہوں!:ٹرمپ
🗓️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ میں
فروری
نواز شریف واپس انتقام لینے نہیں، ملک کو خوشحال کرنے آ رہے ہیں، شہباز شریف
🗓️ 4 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے
اکتوبر
صیہونی انٹیلی جنس کی نظر میں بائیڈن کے دورہ سعودی عرب منسوخ ہونے کی وجوہات
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:صہیونی حکومت کے انٹیلی جنس حلقوں کے قریبی ایک صہیونی میڈیا
جون
ہم تل ابیب کی جارحیت کا اس طرح جواب دیں گے کہ اسے اس کی توقع نہیں ہوگی
🗓️ 29 اگست 2023تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے مزاحمتی کمانڈروں کے خلاف
اگست
فرانسیسی حکام کا مظاہروں کو دبانے کے لیے انوکھا فیصلہ
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف
جولائی
کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟
🗓️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے
مارچ
یورپ نے روس کے خوف سے امریکہ سے دوگنے ہتھیار خریدے
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع
جنوری
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم کارنامہ، عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا
🗓️ 2 اپریل 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اہم
اپریل