انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم

?️

کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم محدو مدت کے لیے آئینی کردار ادا کرنے کے آئے ہیں اور انتخابی عمل کی اپنی ذمہ داری شفاف اور غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی میں قائد اعظم کے مزار پر حاضری کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر، نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور دیگر کے وزرا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور قائد نے جس مقصد کے لیے اس ریاست کی تشکیل کی اس پر تجدید وفا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے تحت محدود وقت کے لیے ہیں، انتخابی عمل کا جائزہ لینے اور نگرانی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور کردار ادا کریں گے اور کوشش ہوگی کہ اس کو انتہائی شفاف اور غیرجانب دارانہ انداز میں تمام طبقہ فکر اور تمام حلقوں کے لیے قابل قبول اور پاکستان اپنے آئینی اور قانونی عمل میں بخیر و خوبی گزر پائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہیں گے کہ پاکستان کی فکر اور نظریے، وفاق کا پیغام، اقبال اور جناح کا پیغام ہے اس محدود مدت میں اس سماجی معاہدے کا تذکرہ لوگوں کے سامنے بار بار کریں، جس کے تحت اس ریاست کے وجود کی تشکیل کی ضرورت محسوس کی گئی تھی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کو قانون ساز اسمبلی میں جو تاریخ ساز خطاب کیا وہ دراصل اقلیتوں کے حوالے سے تھا جو نئی ریاست کے وجود میں آنے کے چند دن بعد تشکیل پائی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد زبان، مذہب، فرقے کی بنیاد پر نت نئے سماجی گروہ سامنے آگئے لیکن بنیادی نعرے یہی دیا گیا کہ پاکستان کے اندر جو معاشی اور سیاسی حقوق ریاست بمقابلہ شہری ہوں گے، وہ کسی پشتون، پنجابی، ہندو، مسلمان، بلوچ، سندھی کے نام پر نہیں ہوں گے بلکہ صفت کے تحت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج آئینی ذمہ داری دی گئی ہے، قائد کے خواب اور ان کے عزم کا چھوٹا سا مظہر ضرور ہے کہ آپ کو مختلف شعبوں کے مایہ ناز لوگ کام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ایماندارانہ طرز عمل کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے نظر آئیں گے اور یہی عمل پاکستان کا مستقبل ہے اور یہی عمل، فکر پاکستان کے لیے رول ماڈل ہے۔

مزار قائد پر حاضری کے دوران نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

مشہور خبریں۔

احسن اقبال نے پیپلز پارٹی پر لگائے الزام

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر کو لے کر پی ڈٰی ایم شدید

روس یوکرین کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے: زیلینسکی

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس

غزہ میں طبی خدمات کی خوفناک صورتحال

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے

وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال

اسرائیل کے پاس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کے سوا کوئی چارہ نہیں

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ تل ابیب کے پاس

قومی اسمبلی کی کارروائیاں قانون کی عدالت میں چیلنج نہیں کی جاسکتیں:حکومت

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محسن

کیا آپریشن عزم استحکام حکومت کے لیے ضروری ہے؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

کیا امام اوغلو کے لیے اردگان کی قسمت خود کو دہرا رہی ہے؟

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کے کئی شہروں میں سڑکوں پر احتجاج جاری ہے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے