’انتخابات 8 فروری کو ہوں گے‘، الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد‏ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ‏ یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کی صوبائی نشستوں کے لیے بھی اسی شیڈول کا اطلاق ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے 15 دسمبر 2023 کو جاری احکامات کی روشنی میں ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا عمل بحال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ 17 اور 18 دسمبر 2023 کو ہو گی جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ 19 دسمبر 2023 کو ہو گی۔

واضح رہے کہ شیڈول کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب چند گھنٹے قبل ہی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج ہی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی تھی جس کے سبب انتخابات کے 8 فروری کے انعقاد پر خطرہ منڈلانے لگا تھا۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس نے عدالیہ عالیہ کو معاملے میں مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے انتخابی شیڈول کے اجرا کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا بھی مسترد کرتے ہوئے شیڈول آج ہی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کا دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر بات کرنے سے انکار

🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان نے دمشق میں ہونے والے دہشت

پائلٹوں اور افسروں کے بعد صیہونی ڈاکٹر بھی اسرائیلی ہڑتالوں میں شامل

🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، عبرانی اخبار Haaretz نے لکھا کہ ڈاکٹروں

فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟

🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس

پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متعلق پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،بلاول بھٹو

🗓️ 5 مئی 2023گووا: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کرتے

عرب لیگ میں واپسی شامی عوام کی 12 سال کی استقامت کا نتیجہ ہے: عطوان

🗓️ 9 مئی 2023کل، اتوار، 7 مئی، 2023، عرب لیگ نے 12 سال بعد شام

جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں

🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار

لبنان میں اسرائیل کا ایک نیا جاسوسی نیٹ ورک تباہ

🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع نے لبنان میں ایک نئے جاسوسی نیٹ

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا

🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے