انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے،عمران خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے، صحافیوں کی بیان کردہ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو واضح طور پر دھاندلی کا انکشاف کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ لاہور میں ن لیگ کے احسان نامی رہنما کے پرنٹنگ پریس میں ان حلقوں کے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔

ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کئے جائیں۔ وہ حلقے جن میں نواز شریف اوران کے خاندان کو شکست ہوئی ان حلقوں کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کیلئے غیر قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ رائل پارک لکشمی چوک کے علاقے میں ن لیگی رہنماءاحسان کی پرنٹنگ پریس پر نواز شریف کے مانسہرہ اور لاہور کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پکڑی گئی تھے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھاگئے تھے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے جنہوں نے 105249 ووٹ لئے تھے جبکہ ن لیگ کے قائد نواز شریف 80382 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔جبکہ سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے شکست کے بعد نتائج چیلنج کر دئیے تھے۔

نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دی گئی تھی کہ این اے 15 کے نتائج کا اعلان نہ کرے اور نتیجے کا نوٹیفکیشن روک دے۔ درخواست میں سابق وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ این اے 15 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروائے۔

مشہور خبریں۔

اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

?️ 7 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی

میں اپنے مخالفوں سے نفرت کرتا ہوں اور انہیں برداشت نہیں کر سکتا: ٹرمپ

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز چارلی کرک کی

جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی

کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 65 افراد کا انتقال

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز

یورپی یونین کا غیر یقینی مستقبل

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس میں اپریل کے پارلیمانی انتخابات نے ظاہر کیا کہ دائیں

پینٹاگون نے شام کے باغوز میں 2019 کے حملوں کی تحقیقات کا حکم دیا

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے حال ہی میں ایک تحقیقات کے نتائج

حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے سے خبردار کیا 

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما باسم نعیم نے عرب نیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے