?️
اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلاء میں پاکستان کے تعاون پر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ کل ریڈیو پر میں اپنے اور پاکستان کے وزیر اعظم کے مابین تبادلہ شدہ خطوط شیئر کروں گا
ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی۔لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی۔کچھ کی طرف سے انکار کر دیا گیا تو کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی تو عمران خان نے مدد کا بیڑا اٹھایا۔
امریکی صحافی نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں اجتماعی طور پر مذہبی، اختلافات، سیاسی تقسیم اور قومی حدود سے تجاوز کرکے انسانیت کو اوپر رکھنا تھا کیونکہ لوگوں کو مرنے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔
صرف عمران خان نے سیاست، نسل، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر معصوم زندگیوں کوبچانے میں پیش قدمی کی۔لیکن کسی دوسرے عالمی رہنما نے اپنی سیاست کو الگ رکھ کر بے گناہ انسانوں کو بچانے کے لیے اس طرح کی پہل نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کوئی سوال کیے بغیر مزار شریف سے تین فلائٹس کو نکلانے میں مدد کی جن میں زیادہ تر امریکی شہری سوار تھے۔
سرگلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہئیے،ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ سب یاد رکھیں کہ افغان خواتین کی ٹیم عمران خان کی وجہ سے ہی افغانستان سے نکل سکی ہے۔


مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی نے سامراج اور صیہونیت کے خلاف جنگ لڑی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: لبنان میں فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ
جنوری
’انڈیا اور بنگلہ دیش میں کوئی فرق نہیں‘، محبوبہ مفتی کے بیان پر تنازع
?️ 21 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے
دسمبر
میں نے نہیں کہا تھا کہ ہم پاکستان کا ’کپور‘ خاندان ہیں، مومل شیخ
?️ 14 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومل شیخ نے واضح کیا ہے کہ انہوں
جنوری
حماس کا خاتمہ ناممکن: صیہونی جنرل
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل آئزک برک نے کہا
اگست
ایرانی فضائیہ کو عالمی سطح پر برتری حاصل
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی بریگیڈیئر کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری
فروری
آبے کی مہنگی آخری رسومات کے خلاف ایک جاپانی کی خودسوزی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک جاپانی شخص نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم کو
ستمبر
غزہ مزاحمت نے قتل کے نئے صہیونی طریقوں کے بارے میں خبردار کیا ہے
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی مزاحمتی سیکورٹی سروس نے کرائے کے فوجیوں کے
دسمبر
حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے
مارچ