امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ہیں:عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا، اکثریت نہ ہونے کے باعث ہم قانون سازی نہیں کر سکتے تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر بائیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں، قومیں تباہ تب ہوتی ہیں جب چھوٹے چور کو پکڑ لیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، شہباز شریف کے نوکروں کے نام پر 16 ارب روپے پکڑے گئے، شہباز شریف برطانیہ میں ہوتا تو کب کا جیل میں ہوتا، اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد بیٹھے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں پیسہ بنانے کیلئے نہیں آیا تھا، میں بھی سڑکیں بنا کر کمیشن سے پیسہ بنا سکتا تھا، ہماری حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش کی گئی اور بائیس کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران میں بھی مصدق کی حکومت گرایا گیا تھا، ایران میں بھی پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت کی گئی پاکستانی قوم کو پہلی بارمتحد ہوتے دیکھا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب جس کو ٹکٹ دوں گا اس سے کاروبار نہ کرنے کا حلف لوں گا، پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو بلند کیا، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

مشہور خبریں۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تولسی گبرڈ نے

مصر کا ایران کے نام تعزیتی پیغام

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے صوبہ

رواں سال میں امریکہ میں جرائم کے اعدادوشمار کتنے بڑھے؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت

پنجاب کی عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ

?️ 15 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کی

بحرین کو یہودی ریاست بنانے کی کوشش

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ

ہم نے صیہونی حکومت کی گہرائی کو نشانہ بنایا: حماس

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:اسماعیل رضوان نے جو حماس کے رہنماوں میں سے ایک ہے،

امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت

اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے