الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا ٹیرف 70 روپے سے کم کرکے 40 روپے کر دیا، منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر تشویش پائی جاتی ہے، روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے ماحول دوست توانائی کی حامل الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دے کر آلودگی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحول دوست منصوبے اس حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، باکو میں کوپ 29 کے انعقاد کے دوران بھی دنیا کو درپیش کلائمیٹ چینج کے معاملے پر غور کیا گیا اور کئی اقدامات تجویز کیے گئے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وزارت توانائی الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائے، الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دیا جائے گا تو پاکستان کے خزانے پر درآمدی ایندھن کی وجہ سے پڑنے والا زرمبادلہ کا دباؤ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز کے کلچر کو فروغ دینا مشکل تھا، تاہم وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے قیمتوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر توانائی اویس لغاری اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتھک محنت کرکے یہ کارنامہ سر انجام دیا، اس سے سرمایہ کاروں کو حوصلہ ملے گا اور وہ اس شعبے میں پیسہ لگائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس حوالے سے تشہیری مہم کا آغاز کیا جائے، یہ بہت اچھا اقدام ہے اور اس سے ماحول میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات

?️ 20 مارچ 2022لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی

یمن کا فیصلہ ملک کے اندر ہونا چاہیے:یمنی عہدہ دار

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے

اسرائیلی فوج کے پاس غزہ میں آپریشن کے لیے وقت محدود 

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی حکام کا خیال ہے کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں

حماس نہ تو ٹوٹا ہے اور نہ ہی اس نے شکست کھائی ہے: صیہونی اخبار

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت اخرونوت نے صیہونی مصنف یوآف زیٹون کی

پنجاب حکومت کا کان کنوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم

?️ 19 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کان کنوں کا تحفظ یقینی

اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان

?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے

ٹرمپ کی نظریں افغانستان میں بگرام فوجی اڈے پر؛ وجہ ؟

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: بگرام اڈہ، جو کبھی افغانستان میں امریکی فوجی کارروائیوں کا

امریکی افواج نے افغانستان میں موجود مرکزی فوجی اڈہ خالی کردیا، طالبان نے فیصلے کا خیر مقدم کیا

?️ 2 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان کے مرکزی فوجی اڈے سے اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے