?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر آج (ہفتہ) کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جنہیں عمران خان نے چند روز قبل اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔
تاہم ترجمان پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر پولنگ کے انتظامات، دیگر امیدواروں کے ناموں اور ارکان کے ووٹ کاسٹ کرنے کی جگہ کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سردار مصروف خان نے اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں وصول کیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں پارٹی کے سینیئر مرکزی رہنما احمد اویس تجویز کنندہ ہیں جبکہ انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن ان کے تائید کنندہ ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے قواعد 2020 کے تحت کرائے جا رہے ہیں، جن پر 2022 میں نظر ثانی کی گئی تھی، پارٹی اراکین پورے پینل کو ووٹ دے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے 5 ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو نامزد کیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز (جمعے کو) سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کیے۔
نیاز اللہ نیازی کے مطابق سردار مصروف وفاقی سطح پر آر او ہیں جبکہ مرزا عاصم بیگ کو پنجاب، زاہد بشیر ڈار کو سندھ، انصر محمود کیانی کو خیبرپختونخوا اور آمنہ علی کو بلوچستان کے لیے آر او نامزد کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نیاز اللہ نیازی امیدواروں اور ووٹرز کی صحیح تعداد بتانے میں ناکام رہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہزاروں اراکین ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
انہوں نے سیکریٹری جنرل اور نائب صدور سمیت دیگر عہدوں کے امیدواروں کے نام بھی شیئر نہیں کیے اور دعویٰ کیا کہ کسی نے بھی کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں کیا۔
23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گزشتہ برس جون میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو ’انتہائی قابل اعتراض‘ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’بلا‘ برقرار رکھنے کے لیے 20 روز کے اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
یہ حکم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب عام انتخابات میں تقریباً 2 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے اور سیاسی جماعتیں ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں۔
تاہم پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایت کی ہے اور الیکشن کمیشن کے اِس فیصلے کو عمران خان اور ان کی جماعت کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم کے گزشتہ ہفتے یہ کہنے کے بعد
مئی
سردار سلیمانی عالمی اور انسانی نمونہ
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں مزاحمتی اجتماعات کے نمائندے اور رابطہ کار نضال عمار
جنوری
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر
گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3 کھرب 93 ارب روپے بڑھ گیا
?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مئی کے آخر
جولائی
فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ چلاگیا،بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر
اگست
متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر کی امیر قطر سے ملاقات
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے آج منگل
جون
امریکہ نکولس مادورو کی جیت سے بہت پریشان! وجہ؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کی جیت اور ریاست
جولائی
سینیٹ انتخابات اور اعتما د کا ووٹ
?️ 8 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں ایک بڑے سیٹ اَپ کے بعد
مارچ