?️
لاہور: (سچ خبریں) عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹربیونل کے ججز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن کے تحت ٹربیونل کے ججز تعینات کرنے کا حکم جسٹس شاہد کریم نے دیا ہے، اس حوالے سے عدالت نے سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم ایڈووکیٹ اور عمر ہاشم کی درخواستوں کو منظور کرلیا، جن کی درخواستوں میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے کمیشن کو بھجوائے گے اضافی ناموں پر ٹربیونلز پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک چیف جسٹس بھجوائے گئے ناموں کی فہرست واپس نہیں لیتے الیکشن کمیشن کوئی اور ٹربیونل تشکیل نہیں دے سکتا، سماعت کے لیے ٹربیونلز کو انتخابی حلقے دینا بھی چیف جسٹس کا اختیار ہے۔
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جمع کرادیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات سے متعلق کیسز ٹرانسفر کرنے کے لیے دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت کی جس میں ججز کی عدم دستیابی کے باعث کیسز ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی گئی تھی، دوران سماعت عدالت عالیہ نے ججوں کی تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جمعہ کے روز سماعت پر پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کی 11عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔
نوٹیفکیشن سے معلوم ہوا کہ جج خالد ارشد کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور ون، جج عمران حیدر کو انسداد دہشت گردی عدالت ٹو لاہور میں تعینات کر دیا گیا، جج محمد عباس کو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں تعینات کیا گیا ہے، جج محمد نعیم سلیم کو انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ، جج رانا شاہد ضمیر کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد جب کہ جج ضیا اللہ خان کو انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال میں تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بخت فخر کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلٹ ٹربیونل کا چیئر پرسن تعینات کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی کو لاہور صارف عدالت کا پریذائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کو اینٹی کرپشن عدالت فیصل آباد کا سپیشل جج تعینات کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق اینٹی کرپشن عدالت بہاولپور کے سپیشل جج ہوں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر بھٹی کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور کا سینئر سپیشل جج تعینات کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد حسین بھٹہ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور کا سپیشل جج تعینات کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل شام کو کیوں تقسیم کرنا چاہتا ہے؟
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کا
جنوری
پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ
?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر
دسمبر
الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت چکنچور
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کے نئے
اکتوبر
اسلام آباد: عمران خان، شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری
?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سابق
جون
پاکستان میں توانائی، غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک
اکتوبر
جہانگیر ترین سے متعلق شبلی فراز کا اہم بیان
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز
فروری
پاک سعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی عرب، پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل فراہم کرے گا ریاض اسٹیٹ بینک
مئی
عراق کا دہشت گردوں کے لیے سخت ہوشدار
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول
نومبر