?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھمکی دی جارہی ہے کہ تیر کو ووٹ دیا تو دیکھ لیں گے، پولیس کے ساتھ مل کر ہمارے دفاتر، کال سینٹرز پر حملے ہو رہے ہیں، یہ الیکشن ہے کوئی دنگل نہیں ہورہا ہے۔
شیری رحمٰن نے بتایا کہ لاہور اور پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے، دھمکی اور خون خرابے کے بغیر الیکشن ہونے دیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے تحفظات کا نوٹس لے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عطاتارڑ کے غنڈے جتھوں کی صورت میں حملے کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کبھی دھمکیوں سے ڈری ہے نا کوئی اسے ڈرا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنی قربانیاں دی ہیں اب ہم ڈرتے نہیں ہیں لیکن یہ لڑنے کا وقت نہیں، ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے ہوں گے، ملک کے جو حالات ہیں اس میں عوام کا سوچیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ الیکشن کے ماحول کو آلودہ نہ کریں، پاکستان کے ووٹرز کو ان کا حق دیں، پاکستان نازک حالت میں ہے لہٰذا الیکشن تحمل سے ہونے دیں، ملک کے اقتصادی حالات کا سوچیں اور تفریق پیدا نہ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اقتدار کی ہوس نہیں نہ سلیکشن میں حصہ لیتے ہیں، پیپلز پارٹی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی منظم انتخابی مہم چلا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی بینک کا نجکاری کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار
?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او
اکتوبر
بن سلمان کی پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: ولی عہد اور وزراء کی کونسل کے نائب چیئرمین محمد
ستمبر
بلاول بھٹو الزام تراشیاں چھوڑ دیں: فرخ حبیب
?️ 30 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
جون
سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار
نومبر
امن ہی وینزوئلا اور لاطینی امریکہ کے شایانِ شان راستہ ہے: وینزوئلا کے صدر
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ان کا
دسمبر
کیا پی ٹی آئی کے کئی دھڑے ہو چکے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے
جولائی
پاکستان نے رعایتی نرخوں پر روس سے خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک
اپریل
صیہونیوں کی تازہ ترین دہشتگردی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک کیمپ
ستمبر