?️
قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے، لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے کالعدم بی ایل اے کے اس دعوے کو بھی رپورٹ کیا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا ہے جو انفینٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے نزدیک بین الاقوامی رسم و رواج اور قوانین کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: جنین شہر کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے صیہونی
جنوری
وہ راز جو نیتن یاہو نے فاش کیا
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست ہمیشہ سے میڈیا سنسرشپ کے ذریعے اپنے خلاف
جون
اب اسرائیل فتح کی کوئی تصویر نہیں
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایسے جنگجو موجود ہیں
نومبر
کورونا نے اسمبلی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میںکورونا وائرس کی تیسری لہر کے جاری
اپریل
مریم نواز کا پنجاب میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ
?️ 25 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں انفراسٹرکچر
فروری
خطے میں امن کے لئے بین الاقومی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں خطے میں قیام امن سیکیورٹی چیلنجز
مارچ
مشرق وسطی کا ہیرو کون، ایران یا امریکہ ؟:آبزرور
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: آبزرور اخبار نے اپنے ایک کالم میں یمن پر واشنگٹن
جنوری
ہم پولینڈ میں 5000 مزید فوجی بھیج رہے ہیں: ٹرمپ
?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے
مئی