?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا، الیکشن اب 8 اکتوبر کے بجائے 14 مئی کو کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ نظرثانی شدہ شیڈول گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔
تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی 30 اپریل کی تاریخ کے بجائے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات اس سال جنوری میں اسمبلی کی تحلیل کے بعد سے التوا کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن نے مارچ کے اوائل میں تجویز دی تھی کہ انتخابات 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان کرائے جائیں اور اس کے بعد صدر عارف علوی نے کمیشن کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔
اس تاریخ کا الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن بعد میں 22 مارچ کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن میں انتخابات کو 8 اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔
آج جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ اپنے 22 مارچ کے نوٹیفکیشن کو واپس لے رہا ہے اور 8 مارچ کے نوٹیفکیشن کو جزوی طور پر تبدیل کر رہا ہے۔
نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
اپیلٹ ٹربیونل ان اپیلوں کا فیصلہ 17 اپریل تک کر سکتا ہے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل تک جاری کرنی ہوگی۔
کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی ایک اور نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ 19 اپریل مقرر کی گئی ہے جس کے بعد 20 اپریل تک امیدواروں کو نشانات تفویض کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق انتخابات 14 مئی کو ہونے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عالمی بینک کی پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر میں کمی کی پیشگوئی
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ 2023 کی
دسمبر
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت باقی رہ گئی ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ
جولائی
مغرب نے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام، ماسکو میں روس کی بین الاقوامی نمائش میں
نومبر
حج پالیسی 2024 کا اعلان، اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر مذہبی امور ڈاکٹر انیق احمد نے
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی طلباء کی تعداد
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر
دسمبر
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
?️ 5 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے
ستمبر
کیا ٹرمپ صیہونیوں کی حمایت میں حکم جاری کریں گے؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سرکاری
جنوری
لاہور: علیمہ خان کے بیٹے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل منتقل
?️ 30 اگست 2025 لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور
اگست