?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی جانب سے خبیر پختونخوا (کے پی) اسمبلی کےحلقے پی کے-63 نوشہرہ کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی دائر درخواست خارج کردی الیکشن کمیشن نے پی کے-63 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا جو پہلے محفوظ کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن میں پی کے-63 ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور آج الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے کہ پی کے-63 نوشہرہ کا ضمنی انتخاب 19 فروری 2021 کو منعقد ہوئے تھے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اختیار ولی نے پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کاکا خیل کو شکست دی تھی۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گڑھ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی حکمران جماعت کے لیے ایک بڑے سرپرائز کے طور پر سامنے آئی تھی جہاں وہ 2018 میں جیتی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی۔
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخار ولی جسے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حمایت بھی حاصل تھی، انہوں نے ضمنی انتخاب میں 21 ہزار 112 ووٹس حاصل کرکے فتح سمیٹی تھی جبکہ ان کے مقابلے پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹس لے سکے تھے۔
مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور عمر کاکا خیل کے والد میاں جمشید الدین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، مزید یہ کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی آسانی سے انتخاب جیتے گی کیونکہ وہ اپنے آبائی علاقے میں ہمیشہ ناقابل شسکت رہے ہیں۔
پی کے 63 نوشہرہ سے مسلم لیگ (ن) کی فتح پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے جو 2013 سے خیبرپختونخوا میں حکمرانی کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
قاہرہ میں روسی سفارت خانے پر تل ابیب کی جانب سے بے مثال تنقید
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے بعد ماسکو اور تل ابیب
اگست
کنیڈا میں بھارتی طالب علم کا قتل
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا
اپریل
7 اکتوبر عالمی کیلنڈر میں تاریکی کے خلاف مزاحمت کی کامیابی کا دن
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے
اکتوبر
ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں:طالبان رہنما
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام
جولائی
چوہدری مونس الٰہی کی خط کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو
?️ 23 جولائی 2022 لاہور: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے
جولائی
2 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد
جولائی
پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری
پینٹاگون کو 60 ملین ڈالر کے سپرسونک میزائلوں سے خطرہ
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: پینٹاگون نے تین کمپنیوں کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں
نومبر