?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئردیر کا دورہ کرنے سے روک دیا کیونکہ بلدیاتی الیکشن شیڈول کے بعد وزیراعظم ترقیاتی پراجیکٹس کے اعلانات نہیں کرسکتے اور دورے کی صورت میں انتخابی رولز233 اور234 کی خلاف ورزی ہوگی۔ وزیراعظم نے 24 جنوری کو وزیراعظم نے لوئردیر کا دورہ اور جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئردیر کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے 24 جنوری کو وزیراعظم نے لوئردیر کا دورہ اور جلسے سے خطاب کرنا تھا۔الیکشن کمیشن نے 27 جنوری کو پی ٹی آئی جلسہ کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مارچ میں خیبرپختونخواہ کیلئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، جس کے تحت وزیراعظم حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے، حلقے میں ترقیاتی پراجیکٹس کے اعلانات نہیں کرسکتے، وزیراعظم نے دورہ کیا تو انتخابی رولز233 اور234 کی خلاف ورزی ہوگی۔
اسی طرح انتخابی شیڈول آنے کے بعد منتخب نمائندگان بھی متعلقہ علاقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔ یاد رہے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ27 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 7 سے11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔
نامزد امیدواروں کی فہرست 12فروری کو جاری آویزاں کی جائے گی، 14 سے 16 فروری تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ 17 سے 19فروری تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری سے متعلق اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ دائر اپیلوں کا فیصلہ 22 فروری تک ہوگا، کاغذات نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی جبکہ نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی، 27 مارچ کو پولنگ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کے نتائج کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔


مشہور خبریں۔
جی میل میں نیا فیچر
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ای میل کمپنی گوگل نے
اگست
وفاقی کابینہ اجلاس کی کہانی
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا
مئی
پاکستان چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، دفتر خارجہ
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں
نومبر
کیا شام پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی؟امریکی سینیٹر کی زبانی
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر جیم ریش نے کہا ہے کہ ابھی وقت شام
دسمبر
برطانوی F-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ F-35 لڑاکا طیارے کے
نومبر
عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی ہدایات
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارتوں اور سرکاری اداروں نے اعلان کیا
جون
نتن یاہو کی جانب سے انتخابات سے قبل دروزی برادری کو ساتھ ملانے کی کوششیں
?️ 26 اکتوبر 2025نتن یاہو کی جانب سے انتخابات سے قبل دروزی برادری کو ساتھ
اکتوبر
اداکار عدنان ٹیپو فوج میں سلیکشن کے بعد کیوں بھاگ آئے؟
?️ 15 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) اداکاری دنیا ایسی ہے جس کے بارے میں آئے دن
مارچ