الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا

الیکشن کمیشن

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال والی اپنی ہی اسکروٹنی کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کو غیر ملکی فنڈنگ کے کیس میں 22 مارچ کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جانچ پڑتال کرنے والی اپنی کمیٹی کو ’اسکروٹنی خفیہ‘ رکھنے کے فیصلے کی وضاحت کے لیے طلب کیا۔

غیرملکی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کی شکایت سننے کے بعد خیبر پختونخوا سے ای سی پی کے رکن جسٹس (ر) ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے بانی منحرف رکن اکبر ایس بابر نے شکایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل سید احمد حسن شاہ نے دلائل دیے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس کو خفیہ رکھنے کے کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔انہوں نے دستاویزات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 5 (4) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 203 (5) کی روشنی میں پی ٹی آئی دستاویزات تک رسائی درخواست گزار کا حق ہے۔

سید احمد حسن نے کہا کہ دستاویزات کو خفیہ رکھتے ہوئے کمیٹی اپنی شرائط کی خلاف ورزی کررہی ہے جو دونوں فریقوں کی موجودگی میں جانچ پڑتال کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کھاتوں تک رسائی کے بغیر جانچ پڑتال کا عمل شرمناک اور جعلی دستاویزات کو چھڑانے کی محض ایک کوشش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا خفیہ آرڈر غیر قانونی ہے کیونکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 4 اور 10 اے کے حکم کے مطابق خفیہ رکھنے کے لیے کوئی قانونی شق نہیں ہے۔

سید احمد حسن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھنے، پی ٹی آئی اکاؤنٹ مانگنے کے علاوہ پوری دنیا سے فنڈنگ کے بارے میں جو مصدقہ ثبوت فراہم کیے ہیں اس کی کوئی تفتیش نہیں ہوسکی ہے۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو خدشہ ہے کہ اگر چھپے ہوئے بینک کھاتوں کی تفصیلات منظر عام پر آئیں تو اس سے پی ٹی آئی کے پوشیدہ کھاتوں میں اربوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ کا انکشاف ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے نتیجے میں منی لانڈرنگ، بدعنوانی اور وزیر اعظم خان اور دیگر کے خلاف اکاؤنٹ چھپانے کے الزامات لگتے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ وزیر اعظم خان کو خدشہ ہے کہ ای سی پی جولائی 2011 میں پی ٹی آئی کے 6 رکنی مالیاتی بورڈ کے ذریعے اختیار کردہ پی ٹی آئی ملازمین کے نجی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کی مدد لے سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ، مسلح شخص نے بچے سمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا

🗓️ 1 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں گزشتہ کچھ برس میں وقتاً فوقتاً ہونے والے

چین کے ایگزم بینک نے کل 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، شہباز شریف

🗓️ 18 جولائی 2023اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے سے متعلق صارفین کے اہم خبر

🗓️ 11 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے

صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند

🗓️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے

روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا

🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال

صیہونی قیدیوں کی حفاظت کے بارے میں حماس کا تازہ ترین بیان

🗓️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا

گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے

🗓️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے