الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال والی اپنی ہی اسکروٹنی کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کو غیر ملکی فنڈنگ کے کیس میں 22 مارچ کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جانچ پڑتال کرنے والی اپنی کمیٹی کو ’اسکروٹنی خفیہ‘ رکھنے کے فیصلے کی وضاحت کے لیے طلب کیا۔

غیرملکی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کی شکایت سننے کے بعد خیبر پختونخوا سے ای سی پی کے رکن جسٹس (ر) ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے بانی منحرف رکن اکبر ایس بابر نے شکایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل سید احمد حسن شاہ نے دلائل دیے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس کو خفیہ رکھنے کے کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔انہوں نے دستاویزات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 5 (4) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 203 (5) کی روشنی میں پی ٹی آئی دستاویزات تک رسائی درخواست گزار کا حق ہے۔

سید احمد حسن نے کہا کہ دستاویزات کو خفیہ رکھتے ہوئے کمیٹی اپنی شرائط کی خلاف ورزی کررہی ہے جو دونوں فریقوں کی موجودگی میں جانچ پڑتال کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کھاتوں تک رسائی کے بغیر جانچ پڑتال کا عمل شرمناک اور جعلی دستاویزات کو چھڑانے کی محض ایک کوشش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا خفیہ آرڈر غیر قانونی ہے کیونکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 4 اور 10 اے کے حکم کے مطابق خفیہ رکھنے کے لیے کوئی قانونی شق نہیں ہے۔

سید احمد حسن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھنے، پی ٹی آئی اکاؤنٹ مانگنے کے علاوہ پوری دنیا سے فنڈنگ کے بارے میں جو مصدقہ ثبوت فراہم کیے ہیں اس کی کوئی تفتیش نہیں ہوسکی ہے۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو خدشہ ہے کہ اگر چھپے ہوئے بینک کھاتوں کی تفصیلات منظر عام پر آئیں تو اس سے پی ٹی آئی کے پوشیدہ کھاتوں میں اربوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ کا انکشاف ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے نتیجے میں منی لانڈرنگ، بدعنوانی اور وزیر اعظم خان اور دیگر کے خلاف اکاؤنٹ چھپانے کے الزامات لگتے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ وزیر اعظم خان کو خدشہ ہے کہ ای سی پی جولائی 2011 میں پی ٹی آئی کے 6 رکنی مالیاتی بورڈ کے ذریعے اختیار کردہ پی ٹی آئی ملازمین کے نجی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کی مدد لے سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ نے نواز شریف کو اہم پیشکش دے دی

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نوازشریف نے

افغانستان کی وزارت دفاع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا

?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے

شام میں امریکی تیل چوری کی تصاویر کا انکشاف

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:     روسی ویب سائٹ Avia. فضائی اور خلائی امور کے

غزہ کی گیس پر صیہونی حکومت کی نظریں

?️ 18 نومبر 2023Felicity Arbuthnot ایک آزاد صحافی ہے جس نے 10 سال پہلے لکھا

اسمارٹ فونز کے لیے گوگل لینس جیسا سرکل سرچ فیچر متعارف

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ویب

مصر اور صیہونی ریاست کے درمیان پس پردہ کشیدگی؛ رفح کراسنگ کا مستقبل کیا ہوگا؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی ریاست کے

اسرائیل کے سر گرداں ہونے کی وجہ

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے اہم پالیسی ساز غزہ شہر

صیہونی وزیر کی مسجد الاقصی کے جارحیت پر تین عرب ممالک کا ردعمل

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی بن گویر کی مسجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے