?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ27 مارچ کو ہوگی، نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ27 مارچ کو ہوگی۔
الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 7 سے11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 12فروری کو جاری آویزاں کی جائے گی، 14 سے 16 فروری تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔17 سے 19فروری تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری سے متعلق اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ دائر اپیلوں کا فیصلہ 22 فروری تک ہوگا، کاغذات نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی جبکہ نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی، 27 مارچ کو پولنگ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کے نتائج کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے پر مزید 43 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جن ممبران کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، اراکین قومی اسمبلی وفاقی وزیر نورالحق قادری، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، صداقت علی خان، فیض اللہ، جاوید اقبال، سردار محمد خان لغاری، خالد حسین مگسی، شاہین ناز سیف اللہ، جمشید تھامس، خواجہ شیراز محمود،جویریہ ظفر،جے پرکاش،ظل ہماء،فوزیہ بہرام، راجہ ریاض احمد، محمد ابراہیم خان، صوبائی اسمبلی پنجاب سے عرفان بشیر، محمد سبطین خان، شیخ علائو الدین، عادل پرویز، ملک مختار احمد، سردار اویس احمد خان لغاری، واسک قیوم عباسی، قیصر اقبال، حامد رشید، سبرینہ جاوید، راجہ صغیر احمد، چوہدری محمد اقبال، لیا قت علی خان، جعفر علی، فیصل حیات، سجاد حیدر ندیم، ملک غلام حبیب اعوان، سرفراز حسین، چوہدری افتخار حسین چاچڑ، نغمہ مشتاق، زاہد اکرم، صاحبزادہ محمد گزین عباسی،ملک غلام قاسم ہنجرا، خیبرپختونخوا اسمبلی کے رنگیز احمد، فضل حکیم خان یوسفزئی، طفیل انجم، محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان اراکین کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی گئی تھی جو اب بحال کر دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے پیر کی
جون
اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی:ترجمان پنجاب حکومت
?️ 8 مارچ 2022لاہور( سچ خبریں)ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ
مارچ
عالمی بینک نے سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 40 ارب ڈالر لگایا ہے، شیریٰ رحمٰن
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن
اکتوبر
ایران کےساتھ سفارت کاری بہترین آپشن ہے:امریکہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت
دسمبر
دو امریکی اہلکار ایران اور تیل پر بات چیت کے لیے سعودی عرب گئے ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام ایک نیوز کانفرنس میں وائٹ ہاؤس نے
مئی
ترکی کے صدر نے نیتن یاہو کس خطاب سے نوازا؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایک بیان میں زور دیا کہ
جون
ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کئی ایک خامیوں کی نشاندہی
?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لا
جولائی
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بھی سیاست بازی
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اس ملک کے خلاف اقوام متحدہ
جون