الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کیے جانے کے تاثر کو مسترد کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ پر شکوک و شبہات کے اظہار کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ جنوری کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آج جاری ہونے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے کل بروز بدھ پرائیوٹ چینل پر انٹرویو کے دوران الیکشن کےانعقاد کے بارے میں تبصرہ کیا، ان کے بیانات کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے اس کی پرزور تردید کرتا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیش واضح کر چکا ہے، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے ساتھ ہی ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن 30/31 اکتوبر سے شروع کرے گا اور 30 نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے ایکشن پلان کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حلقہ بندی کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی نیوز چینل ’جیو‘ کے اینکر پرسن حامد میر کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ انہیں جنوری میں بھی انتخابات ہوتے نہیں دکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف کوششیں کیں جن میں ای سی پی کو خطوط لکھنا اور 6 نومبر کی کٹ آف تاریخ تجویز کرنا بھی شامل ہے۔

صدر مملکت کے مطابق وزارت قانون نے انہیں بتایا الیکشن کی تاریخ دینا ان کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور لیول پلیئنگ فیلڈ پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ ہمیں تسلیم کیے جانے میں رکاوٹ:طالبان

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم عالمی

امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ

پنڈورا پیپرز میں مذکور افراد کی تحقیق کریں گے:عمران خان

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

کابینہ نے وزیر خزانہ کے فیصلے پر لگائی روک

?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا

ہم جلد ہی قدس میں افطار کریں گے؛ایک مہم

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے محافظ اور فلسطینی کارکنوں نے کئی دنوں سے

مغربی کنارے پر صیہونیوں کی یلغار

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے متعدد

گوگل کا 13 سال کی عمر کے بچوں کے لیے چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ

افغانستان چھوڑنا درست فیصلہ تھا: بائیڈن

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے