?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اسے آنے والے عام انتخابات کے لیے اس کا انتخابی نشان ’بلا‘ فوری طور پر الاٹ کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے پر شکوہ کناں پی ٹی آئی انتخابی نشان کے اجرا میں تاخیر کو غیر منصفانہ اور ناقابل برداشت قرار دے رہی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق اپنا تفصیلی تحریری حکم نامہ جاری کرنا چاہیے، 30 اگست کو اس حوالے سے کیے گئے مختصر زبانی فیصلے کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ 30 اگست کو دیے گئے زبانی حکم کے مطابق تفصیلی فیصلہ فوری طور پر جاری کرے کیونکہ اس کے پاس پارٹی کے انتخابی نشان کو الاٹ نہ کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ملک کی سب سے بڑی اور مضبوط سیاسی قوت کے بغیر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا تصور بےمعنیٰ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو نامعلوم تکنیکی بنیادوں پر انتخابی میدان سے باہر رکھنے کی سازش ملک کے آئین اور سیاسی نظام پر حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 9 جون 2022 کو پارٹی کے 2019 کے آئین کے مطابق ہوئے تھے، جسے الیکشن کمیشن نے درست تسلیم کیا تھا اور 30 اگست کے اپنے زبانی حکم میں اس کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلے کے اجرا میں بلاجواز اور غیر ضروری تاخیر نے اس خیال کو تقویت بخشی ہے کہ فیصلہ تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ انتخابات سے قبل پارٹی کو مسلسل غیر یقینی کیفیت سے دوچار رکھا جائے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ غیرآئینی اور غیرقانونی سیاسی انجینئرنگ سے گریز کرے اور پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے بلا تاخیر تحریری فیصلہ جاری کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی مینڈیٹ سے انحراف کیا اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کو غیر قانونی طور پر ہتھیانے کی کوشش کی تو قوم اسے کبھی قبول نہیں کرے گی۔


مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد ذہنی عارضے میں مبتلا : سعودی لیکس
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لیکس کا کہنا کہ جلد کی یہ حالت پریشانی
فروری
امریکہ کا غیر فعال ردعمل
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس اور وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے
اگست
ایران کا صیہونی جوہری تحقیقی ادارے پر حملہ؛ دہائیوں کی تحقیقات لمحوں میں خاکستر
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں واقع صہیونی ریاست کا سائنسی فخر وایزمن
جون
پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی، آئی ایم ایف
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر
مارچ
بدعنوانی اور رشوت کے الزام میں سعودی وزارتوں کے 600 سے زائد ملازمین گرفتار
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کا کہنا ہے
جنوری
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا
جولائی
الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے، شیری رحمٰن
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے
فروری
بھارت بہانے سے جنگ بندی سے فرار کر رہا ہے
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت نام
اگست