?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے 23 مئی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے دوبارہ سمن جاری کردیا۔
اس سے قبل نیب نے ان دونوں کو ذاتی فائدے کے لیے 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی میں معاونت اور بطور پبلک آفس ہولڈر اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
تاہم عمران خان نے نیب کو ایک تفصیلی جواب جمع کرایا تھا جس میں کہا گیا کہ ان پر لگائے گئے عائد الزامات بے بنیاد، من گھڑت، جھوٹے اور حقیقت کے برعکس ہیں۔
نیب کو طلبی کے نوٹس پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تحریری جواب میں لکھا کہ اس وقت میں لاہور میں موجود ہوں اور متعدد مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دے رہا ہوں جس کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجھے 22 مئی کا وقت دیا ہے۔
عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ لہٰذا نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانا یا شاملِ تفتیش ہونا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔
نیب کی طرف سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے دستخط کی گئی خفیہ معاہدے کے دستاویزات فراہم کرنے کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ متعلقہ دستاویزات میرے پاس موجود نہیں ہیں۔
پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خاندان اور این سی اے کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات لانے پر عمران خان نے جواب میں لکھا کہ متعلقہ تفصیلات تک میری رسائی نہیں ہے، میرے پاس موجود نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیر خزانہ منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عید الاضحیٰ
جولائی
آئی ایم ایف کا نواں اور دسواں جائزہ ایک ساتھ ہوسکتا ہے، اسحٰق ڈار
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بین
دسمبر
پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)
دسمبر
تل ابیب کا شام کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی کے رپورٹر امیشائی اسٹین نے سوشل نیٹ
دسمبر
ایران خطے میں استحکام کے عوامل میں سے ایک ہے:ممتاز لبنانی سیاستداں
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ممتاز سیاستدان نے اپنے ایک خطاب میں اسلامی جمہوریہ
اکتوبر
پاکستانی طلبا نے ’اے آئی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال‘ پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
?️ 27 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا
جون
الجزائر کے صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزائر کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں صدر عبدالمجید
ستمبر
پوپ فرانسس کے بعد کون ہوگا اگلا پوپ؟ پانچ اہم امیدواروں کا تعارف
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی
اپریل