?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر اپنے ردعمل کو تیز کرتے ہوئے 30 لاکھ سے زائد بچوں تک پہنچنے کے لیے نئے سرے سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے جنہیں امداد کی اشد ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا کہ ملک میں تقریباً 34 لاکھ بچوں کو زندگی بچانے کی انتہائی ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے 37 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔
عبداللہ فادل نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر ان فنڈز اور وسائل کی ضرورت ہے تاکہ ہم زندگی بچانے والے طبی آلات، ضروری ادویات، ویکسین، پینے کا صاف پانی، حفظان صحت کی کٹس، مچھر دانیوں کی فراہمی جاری رکھیں۔
انہوں نے جینیوا میں بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم پہلے ہی 20 لاکھ ڈالر مالیت کا ہنگامی سامان فراہم کر چکی ہے۔
یونیسیف کے نمائندے نے اسہال، ہیضہ، ڈینگی، ملیریا جیسی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے شدید خطرے سے بھی خبردار کیا جو پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں پھیل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (یو این او سی ایچ اے) نے اپنے تازہ ترین تخمینوں میں کہا کہ عالمی انسانی برادری کا مقصد آئندہ 6 ماہ کے دوران تقریباً 52 لاکھ افراد کی مدد کرنا ہے۔
اپنے 2022 پاکستان فلڈ رسپانس پلان کے تحت یو این او سی ایچ تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کی امداد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔
دریں اثنا ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ وہ خوراک سے متعلق ریلیف، غذائی قلت سے بچاؤ اور روزی روٹی کی امداد کی صورت میں حکومت کی مدد کر رہا ہے۔
یو این ایچ سی آر سے 7 ہزار خیموں کی فراہمی
یو این ایچ سی آر نے جمعہ کے روز 7 ہزار خیمے اور دیگر ہنگامی امدادی اشیا خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیں۔
یو این ایچ سی آر کے ترجمان میتھیو سالٹ مارش نے کہا ہے کہ ایجنسی سیلاب زدہ علاقوں میں مقامی کمیونٹیز اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے وسائل اور عملے کو مزید متحرک کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
معاریو: اسرائیلی معاشرہ اب نیتن یاہو کے جال میں نہیں پھنسے گا
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی نظام میں شدید ہنگامہ آرائی اور
مئی
سانحہ اے پی ایس کو 9 برس مکمل
?️ 16 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے
دسمبر
آرمی چیف نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
?️ 22 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان
جولائی
مغربی تسلط کا خاتمہ کیسے ہو رہا ہے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بولیویا کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
اگست
65 سال عمر کی حد ختم، ماہانہ 20 لاکھ روپے تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال
اپریل
یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب کا موقف
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب
جون
صیہونی حکومت کے تباہی کے دہانے پر ہونے کو ثابت کرنے والی 6 نشانیاں
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں قانون کا خاتمہ، فوج کا بکھر جانا، کمزور
مارچ
امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی غیر محفوظ
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے سرکاری اداروں
جون