اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی، او ایم سی مارجن 1.22 روپے تک بڑھ جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافی بوجھ فوری طور پر منتقل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کےفی لیٹر پر او ایم سی مارجن ایک روپے 22 پیسے تک بڑھ جائے گا جب کہ ڈیزل کے فی لیٹر پرڈیلرز کا کمیشن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائے گا۔

ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 سے 10 فیصد کے درمیان اضافہ منظور کرلیا گیا، مارجن میں آدھا اضافہ فوری، آدھا ڈیجیٹلائزیشن سے مشروط ہوگا، پٹرولیم ڈویژن یکم جون 2026 تک رپورٹ دے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے سرکلر ڈَیٹ مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا، پاور سیکٹر کی مالی پائیداری یقینی بنانے پر غور کیا گیا اور پاور ڈویژن کو وسط مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈسکوز اہداف کی مانیٹرنگ کے لیے فالو اپ میکنزم بنانے کی ہدایت کی گئی اور گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں، ای سی سی نے ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیم برقرار رکھنے کی منظوری دی، درآمدی گاڑیوں پر کمرشل معیار حفاظت و ماحولیات کا اطلاق ہوگا، درآمدی گاڑیوں کی مدت 2 سے بڑھا کر 3 سال کر دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک ناقابل منتقلی ہوں گی، کلوروفارم کی درآمد پر سخت پابندیاں منظور کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کلوروفارم صرف فارما کمپنیاں ڈی آر اے پی این او سی سے درآمد کر سکیں گی، گھنی گلاس کے کنسیشنری گیس ٹیرف کیس کو ناقابل عمل قرار دی گئیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سبسڈی ختم، وسیع ایکسپورٹ سپورٹ پالیسی پہلے سے جاری ہے۔

اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے ایک ارب 28 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز ریلیز کرنے کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی اور
پی اے ایس سی او کی وائنڈنگ اپ کے لیے خصوصی کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق خصوصی کمپنی واجبات نمٹانے کے بعد تحلیل کر دی جائے گی، جب کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے پنشن اور میڈیکل اخراجات کے لیے فنڈز کی اصولی منظوری دی گئی۔

مشہور خبریں۔

پاک ویک کورونا ویکسین کی لانچنگ آج ہو گی

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ

غزہ میں خونریزی سے برطانیہ حیران

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور غزہ

شام میں ترکی کے دو فوجی اڈوں کی تعمیر پر الجولانی اور اردگان کے درمیان بحث

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے شام کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان

ہنگری میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے

?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے اس ملک

عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے

عورت مارچ کے خلاف عدالت نے کسا شکنجہ

?️ 28 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین

اسٹاک ایکسیچنج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار

امریکا، چین تنازع حل کرنے میں پاکستان ثالثی کردار ادا کرنے کو  تیار ہے: فواد چوہدری

?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے