?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے 30 نومبر 2022 کو کھولے گئے 7ویں بین الاقوامی گندم کے ٹینڈر 2022 کے ایوارڈ پر ایک سمری پیش کی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 7ویں بین الاقوامی ٹینڈر اور جی ٹو جی پیش کش کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے میسرز سیریل کراپ ٹریڈنگ کی سب سے کم بولی کی منظوری دی۔
اجلاس میں 16 دسمبر 2022 اور 8 فروری 2023 سے کھیپ کی مدت کے لیے کراچی کی بندرگاہوں پر ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن کی گندم کی فراہمی کے لیے 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جی ٹو جی کی بنیاد پر روس کی پیش کش کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے یکم فروری 2023 سے 31 مارچ 2023 تک کھیپ کی مدت کے لیے گوادر پورٹ پر 4 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔
وزیرخزانہ کی زیرصدارت فیصلہ کیا گیا کہ گوادر پورٹ سے اندرون ملک نقل و حمل پر کوئی بھی اضافی لاگت پاسکو برداشت کرے گا جس کی وصولی اس وقت صوبوں سے کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کی پاک-چین اقتصادی راہدری (سی پیک) انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے لیے ریوالونگ فنڈ اکاؤنٹ کو ’پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ‘ سے ’پاکستان انرجی ریوالونگ اکاؤنٹ‘ میں تبدیل کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس مین وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر صنعت اور پیداوار سید مرتضیٰ محمود، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک بھی شریک تھے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، مشیر برائے ریونیو طارق محمود پاشا، مشیر جہانزیب خان، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے جبکہ وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت اور صنعت رانا احسان افضل اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ایم ڈی پاسکو نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
خیال رہے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکم نومبر کو روس سے 372 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
وزارت تجارت کی جانب سے پیش کی جانے والی سمری پر ای سی سی نے روس کے حکومتی ادارے میسرزپرودین تورگ سے بین الحکومتی سطح پر 372 ڈالر فی میٹرک ٹن کی قیمت پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ گندم 15 نومبر 2022 سے لےکر 15جنوری 2023 تک کی مدت میں درآمد کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے شمال میں ایک فلسطینی بچے کا جمنا اور شہداء کی لاشوں پر کتوں کا حملہ
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام
دسمبر
پنڈورا دستاویزات سعودی شہزادوں کی جانب سے یمن میں داعش کے ہتھیاروں کی فراہمی کا انکشاف
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم نے پنڈورا ڈاکومینٹس نامی ایک
اکتوبر
آذربائیجان کا صیہونیوں کے تعاون سے سائبر سیکورٹی سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جولائی
بھارت میں صحافیوں پر تشدد اور حملوں کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021پیرس (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی
اپریل
ہیگ ٹریبونل کے فیصلے درست ہیں: سابق اسرائیلی پراسیکیوٹر
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی سروگم ویب سائٹ نے ایک خبر میں اعلان
مئی
سینیٹ اجلاس: بھارتی جارحیت اجاگر کرنے کیلئے قائم کمیٹی میں کسی اپوزیشن رکن کو شامل نہ کرنے پر تنقید
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب
مئی
شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان
اکتوبر
اسلام آباد اور ریاض کا دفاعی معاہدہ تل ابیب کے لیے بڑا دھچکا
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد اور ریاض کا دفاعی معاہدہ تل ابیب کے لیے بڑا
ستمبر