افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں، افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو پہلے بھی آگاہ کیا ان کی سرزمین سے دہشت گرد آتے ہیں، افغانستان کو ہمیشہ کہا وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان نیکسز میں بھارت بھی شامل ہوگیا ہے، دہشت گردوں اور افغان حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، بھارت براستہ کالعدم ٹی ٹی پی پراکسی وار کرے تو اس میں بھی ان کو شکست ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا مؤقف ہے افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانا چاہئے، بھارت کو جنگ میں شکست دی وہ آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کی مزید میزبانی کیلئے تیار نہیں، سرحدوں کی حفاظت اور افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پرعزم ہیں، افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا کو پتہ لگ گیا تھا بھارت کی کیا اوقات ہے،انہیں بھی پتہ لگ جائے گا، افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچےہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بحری محاصرے کے تسلسل پر زور: یمن

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن اپنی اصل موقف پر قائم ہے کہ وہ غزہ کی

کورونا: بیرون ملک سے پاکستان آنے والی مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی

?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی

گارڈین: ٹرمپ کی تجارتی جنگ برازیل اور چین کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: دی گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے:

2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، اویس لغاری

?️ 28 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے

کیا غزہ جنگ ایران نے شروع کی ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے غزہ کا بحران ایجاد کرنے میں

بین گوئیر مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے 24 گھنٹے غیر قانونی داخلے کا خواہاں

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اِٹمر بن گوئر نے

پوسٹل پیکج میں کٹی ہوئی انگلی!

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبارValeurs actuelles نے فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے

سعودیوں کی طرف سے دو ریاستی حل کی از سر نو تجویز

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  کل منگل کو اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے