?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افغان امن میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی کوششوں سے افغانستان میں امن عمل آگے بڑھا، افغان امن میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر نیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور سے صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ اور وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ایک لمحے کیلئے بھی ان سے دور نہیں ہوسکتے، 22 کروڑ پاکستانی کشمیریوں کیساتھ ہیں، 5 اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا، آج مسئلہ کشمیر دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے، عالمی برادری اس پر بات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر میں 729 روز سے جاری لاک ڈاون انسانی حقوق کا قتل عالم ہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور بھارتی دہشت گردی کا خاتمہ لازم ہوچکا ہے، امن دشمنوں کو پہلے بھی ناکام بنایا ہے، آئندہ بھی ان کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
چودھری سرور نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے تمام مکتبہ فکر کے علماء کو مل کر کام کرنا ہوگا، محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی نمائندوں کو کلبھوشن کیساتھ اکیلے کمرے میں نہیں چھوڑا جا سکتا
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ بھارتی نمائندوں
اکتوبر
ایران کی صیہونیوں کو ایک اہم نصیحت
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ ایران کی
اپریل
موجودہ جنگ خطے کے ساتھ کیا کرے گی؟ جہاد اسلامی
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سکریٹری جنرل محمد الهندی
اکتوبر
غزہ میں جنگ سے فرار ہونے والے سخت بحران مین مبتلا
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:کنیسٹ کے ممبر مکی لیوی کی زیر صدارت ہونے والے اس
جنوری
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: اردنی فورسز نے ایک صیہونی کو غیر قانونی طور پر
اگست
قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ
جنوری
کیا اب بھی صیہونیوں کے ساتھ دوستی کی گنجائش باقی ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
جون
کیا یورپ نے اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کیے ہیں؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: ایک بین الاقوامی اہلکار نے اپنی تقریر میں اس بات
فروری