?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی معاشی تباہی کے اثرات پڑوسی ممالک پر پڑیں گے، افغانستان کی فی الفور مدد نہ کی گئی تو انسانی بحران مزید بڑھ سکتا ہے اور ذراسی غفلت پورے خطے کو متاثرکرسکتی ہے۔پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان صورتحال کے حوالے سے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس پر بیان میں کہا کہ افغانستان کی فی الفورمددنہ کی گئی توانسانی بحران مزیدبڑھ سکتا ہے، افغانستان کی معاشی تباہی کےاثرات پڑوسی ممالک پرپڑیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال سےیورپی ممالک بخوبی آگاہ ہیں، افغانستان میں امن خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، ذراسی غفلت پورے خطے کو متاثرکرسکتی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان سے متعلق جو بھی کردار ادا کرسکتا ہے کررہا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان سے متعلق طلب کیا گیا ہے ، افغانستان، اوآئی سی کابنیادی ممبرہےانہیں تنہانہیں چھوڑاجاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی انسانی بنیادوں پرمدد کررہا ہے، افغان شہریوں کیلئے پاکستان ہر ممکن سہولت پیدا کر رہا ہے، پاکستان کی جانب سے امدادی اشیا بھی فراہم کی جارہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان سے متعلق سوچنا چاہیے، پاکستان اپنی ذمہ داری نبھانے کی پوری کوشش کررہا ہے، ہمسائے ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کوافغانستان پر توجہ دلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے افغانستان کے دیگر پڑوسی بھی کردار ادا کریں گے، یورپی یونین کو احساس ہوگیا ہے کہ افغانستان میں حالات بگڑے تو نقصان ہوگا جبکہ نیٹوکمانڈرزبھی افغانستان کی صورتحال پرتشویش کااظہارکررہے ہیں۔امریکا کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امریکی حکام کوبھی کہا جارہا ہے، ماضی کی غلطیوں سےسبق سیکھناچاہیے، امریکامیں بھی باتیں ہورہی ہیں مستحکم افغانستان کیلئے کردارادا کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
330000 فرانسیسی بچے کئی دہائیوں سے کیتھولک چرچ کے جنسی استحصال کا شکار
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کے کا ایک آزاد انکوائری کمیشن کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
یوکرین جنگ ایک اہم موڑ کے قریب:ترکی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ
مئی
تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے
فروری
لی پین کی روس کی توانائی پر پابندی کی مخالفت
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے منگل کو
اپریل
پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب
?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت
فروری
2 صہیونی وزراء کی نیتن یاہو کو جنگی کابینہ تحلیل کرنے کی دھمکی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:سیاسی حکام نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو
فروری
مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 26 مارچ 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب
مارچ
مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی
ستمبر